السلام علیکم ناظرین! یَا وَکِیْل وکل سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں کہ جو اپنا کام خود سرانجام دینے سے عاجز ہو اور جب انسان کسی دوسرے پر اعتماد اور وضوع کرتا ہے۔ تب اسے وکیل کہتے ہیں وکیل کے معنی تمام مخلوقات کے کام بنانے والا، ان کی روزی پوری کرنے والا، اس کی بارگاہ میں پناہ پکڑنے والے کے لیے کفایت کرنے والا یہ اسم مبارک قرآن مجید میں 14 مرتبہ آیا ہے۔ یہ اسم غنا کے لیے بہت ہی اکثیر ہے جب کوئی انتہائی مجبور اور بے بس ہو جاتا ہے۔ اور اس قدر عاجز ہو جاتا ہے کہ اللہ رب العزت کے علاوہ اسے کوئی اپنا ہمدرد اور خیر خواہ نظر نہیں آتا۔ تب وہ اللہ پاک کا خوبصورت راستہ چنتا ہے اور اپنے معاملات اللہ کے ہاں سپرد کر کے مطمئن ہو جاتا ہے۔ اور اپنے تمام مسائل مشکلات اور تکالیف اللہ کے حضور پیش کر کے خلاصی پاتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنے معاملات کو اللہ پر چھوڑ کر اس رب سے لو لگانا چاہتے ہیں۔ اور اس ذات پاک کو اپنا وکیل مقرر کر کے مفلصی تنگدستی غربت اور ہر دکھ درد سے نجات پانا چاہتے ہیں تو روزانہ اسم یَا وَکِیْل کا ورد کرنا شروع کر دیں۔
یَا وَکِیْل کا پاورفل وظیفہ
اس اسم کو بطور وظیفہ کرنے سے آپ کے تمام مسائل رحمت الٰہی سے حل ہوتے جائیں گے کوئی بھی تنگی مشکل باقی نہیں رہے گی انشاء اللہ۔ اس اسم کی بدولت اللہ رب العزت آپ کو اتنا نوازیں گے کہ آپ دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔ اور رب کریم کا شکر ادا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اس اسم کو بطور وظیفہ ہمارے روحانی ماہرین کے بتائے گئے طریقے کے مطابق کریں انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو اس اسم کے ہزار گنا زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔ اسم یَا وَکِیْل کو بطور وظیفہ اس طرح کریں باوضو ہو کر نماز عصر سے نماز مغرب کے درمیان اسم یَا وَکِیْل کا ورد 72 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود ابراہیمی کے ہمراہ اپنے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ اس وظیفے کو کرنے سے چند روز کے اندر ہی آپ کے حالات اللہ کے کرم سے تبدیل ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اور اللہ کی ذات رزق کے ایسے غائبانہ اسباب بنائے گی کہ رزق کے حوالے سے آپ کی ہر طرح کی تنگی پریشانی ختم ہو جائے گی اور جب تک یہ اسم مبارک آپ کی زباں پر جاری و ساری رہے گا۔ انشاء اللہ آپ دن بدن غنی ہوتے جائیں گے اور آپ کی زندگی میں کوئی بھی مسئلہ اور پریشانی باقی نہیں رہے گی۔علاوہ ازیں ہمارے روحانی ماہرین نے اس اسم پاک یَا وَکِیْل کے تابشات بھی خاص روحانی کلیات کے تحت مخصوص تعداد میں تیار کیے ہیں۔ اور اسم یَا وَکِیْل کو ایک بڑی تعداد میں سلسلے کے ممبران سے ورد کروا کے ان تعویذات پر دم بھی کیا۔جس سے ان تعویزات کی روحانی تاثیر کئی ہزار گنا بڑھ جاتی ہے۔ اگر آپ نظر بد جادو ٹونا سحر و آسیب یا کسی بھی قسم کے بد اثرات کا شکار ہیں۔ تو ایسی صورت میں اسم یَا وَکِیْل کا بتایا گیا وظیفہ اس کے تعویز پر کرے انشاء اللہ ہر قسم کے بد اثرات سات روز کے اندر ختم ہوں گے۔ اور اپ اللہ پاک کی پناہ میں رہیں گے اور زندگی میں کبھی بھی کوئی بھی حاسد آپ پر بدملیات کا ہرگز ہرگز وار نہیں کر پائے گا اور اللہ کی رحمتیں آپ پر برستی رہیں گی اور رزق کتنا وسیع ہوگا کہ آپ دوسروں میں بانٹیں گے بھی تو کبھی ختم نہ ہوگا انشاء اللہ۔ اگر آپ بھی اس میں یَا وَکِیْل کی روحانیت سے بھرپور یہ تعویز بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ قائم کریں۔
Contrect us:
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869