السلام علیکم ناظرین! سورۃمریم میں 98 آیتیں اور چھ رکوع ہیں۔ سورۃمریم مکی سورت ہے جو ہجرت حبشہ سے پہلے نازل ہوئی۔یہ وہ دور تھا جب مشرکین مکہ نے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا تھا اور انہیں طرح طرح کی تکلیف پہنچانے لگے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کو حبشہ کی طرف ہجرت کر جانے کا حکم دیا۔ ہجرت حبشہ کے موقع پر جب کفار مکہ کے کہنے پر حبشہ کے عیسائی بادشاہ نجاشی نے مسلمانوں سے حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں پوچھا تو حضرت جعفر طیار رضی اللہ تعالی عنہ نے سورۃ مریم کی تلاوت فرمائی۔ اس سورت کو سن کر نجاشی بادشاہ کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور اس نے ایک تنکا اٹھا کر کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں جو کچھ تم نے کہا ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام اس سے ایک تنکا برابر بھی زیادہ نہ تھے۔ قریش کے وفد کو حبشہ سے ناکام واپس جانا پڑا اور مسلمانوں کو حبشہ میں ایک محفوظ ٹھکانہ مل گیا بعد ازاں نجاشی بادشاہ نے بھی اسلام قبول کر لیا تھا۔ اس سورت میں موضوع ایمانیات ثلاثہ یعنی توحید رسالت اور آخرت کا بیان ہے۔ توحید باری تعالیٰ یعنی اللہ تبارک و تعالیٰ واحد ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں اور ایمان بالرسالت کا بیان سا انبیاء کرام علیہ السلام کے ذکر سے کیا گیا ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ کسی نبی کی معجزانہ پیدائش اس کو خدا نہیں بناتی سورت کے آخری تین رکوع میں قیامت کے احوال کا بیان ہے۔ سورت میں حضرت مریم علیہ السلام کا ذکر تفصیل سے کیا گیا ہے اسی لیے اس سورت کا نام سورۃ مریم رکھا گیا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت مریم علیہ السلام کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مردوں میں تو کامل بہت سے گزرے ہیں۔لیکن عورتوں میں مریم علیہ السلام بنت عمران اور فرعون کی بیوی اسیہ علیہ السلام کے سوا کوئی اور کامل پیدا نہیں ہوئی۔ مریم بنت عمران علیہ السلام اپنے زمانے کی سب سے بہترین خاتون تھی۔

خواب میں سورۃ مریم
پڑھنے کی تعبیر


حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں سورۃمریم کو پڑھتا ہے۔ دلیل ہے قیامت کے دن عذاب سے اللہ تعالی ٰکی امان میں رہے گا۔ناظرین سورۃمریم سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔جیسا کہ اگر کسی کو مالی مشکلات ہیں اور رزق کی بے حد تنگی ہے پریشانیاں اور مصیبتیں گھر سے ختم نہیں ہو پا رہی تو ان کو چاہیے کہ سورۃ مریم کو مشک عنبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویز تیار کر لیں۔ اور اس پر سورۃمریم تلاوت کر کے دم کریں اور پھر اس کو باحفاظت گھر میں کسی پاک جگہ پر رکھیں۔انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے تمام مالی مشکلات رنج و پریشانیاں اللہ پاک دور فرما دیں گے اور غیب سے ذریعہ روزگار بنے گا۔ اگر کیسے ہی مشکل حاجت درپیش ہو جو پوری نہ ہو پا رہی ہو تو اس سورت کو تین بار 21 روز تک تلاوت کرنے سے اللہ پاک اپنا فضل و کرم فرمائیں گے۔ اگر حاملہ عورت روزانہ سورۃمریم کی تلاوت کر کے اس کا دم کیا ہوا پانی پی لے تو اللہ پاک کے کرم سے اس کے ہاں صحت مند اولاد ہوگی۔ اور اگر بیٹا پانے کی خواہش ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ سورۃمریم کا تعویذ بتائے گئے طریقے کے مطابق تیار کر کے پاس رکھے اور ایک بار سورۃمریم کو تلاوت کر کے دم کرے اس عمل سے انشاء اللہ بیٹا ہی پیدا ہوگا۔اگر گھر میں کوئی پھلدار درخت ہوں سبزیاں یا پھول وغیرہ تو سورۃمریم کو پڑھ کر پانی پر دم کر کے اس پانی کا ان درختوں اور پودوں وغیرہ پر چھڑکاؤ کرنے سے اللہ پاک ان میں برکت پیدا کر دیتا ہے اور پھل میٹھے ہوتے ہیں اور پھول پودے بھی ہرے بھرے رہتے ہیں۔ اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ سورۃمریم کا تعویذ ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فیس باللہ حاصل کر سکتے ہیں۔تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

Contrect us:
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869