السلام علیکم ناظرین!سورۃ الزمر مکی سورت ہے اور اس میں 75 آیتیں اور آٹھ رکوع ہیں۔ اس سورت کے آخر میں جہنمیوں اور جنتیوں کے گروہوں کا ذکر ہے اس لیے اس کا نام سورہ زمر ہے اور اس سورت کا موضوع توحید عملی ہے۔ اس سورت میں دعوت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اصل مقصد بتایا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان صرف اللہ کی بندگی اختیار کرے اور کسی دوسرے کی اطاعت و عبادت سے اپنی خدا پرستی کو الودہ نہ کرے۔ اور اسی حقیقت کو بار بار مختلف انداز سے پیش کرتے ہوئے نہایت زوردار طریقے پر توحید کی حقانیت اور اسے ماننے کے عمدہ نتائج اور شرک کی غلطی اور اس پر جمے رہنے کے برے نتائج کو واضح کیا گیا ہے۔ اور لوگوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اپنی غلط روش سے باز ا ٓکر اپنے رب کی رحمت کی طرف پلٹ آئیں۔ اسی سلسلے میں اہل ایمان کو ہدایت فرمائی گئی ہے کہ اگر اللہ کی بندگی کے لیے ایک جگہ تنگ ہو گئی ہے تو اس کی زمین وسیع ہے۔ اپنا دین بچانے کے لیے کسی اور طرف نکل کھڑے ہوں۔اللہ پاک تمہارے صبر کا اجر دے گا دوسری طرف نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے فرمایا گیا ہے کہ ان کفار کو اس طرف سے بالکل مایوس کر دو کہ ان کا ظلم و ستم کبھی تم کو اس راہ سے پھیر سکے گا کہہ دو کہ تم میرا راستہ روکنے کے لیے جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہو کر ڈالو میں اپنا یہ کام جاری رکھوں گا اس کے بعد اس سورت میں توبہ اور اللہ پاک کی طرف پلٹنے کا بیان ہے۔ آخر میں احوال قیامت کے بیان پر سورۃ کا اختتام ہوتا ہے۔سورۃ الزمر کو خواب میں پڑھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ سورۃ الزمر کی تلاوت کر رہا ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ پاک اس کے گناہ معاف فرمائے گا۔ اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس کا دین قوی ہوگا۔
ہر جائز مقصد کو پورا کرنے
کے لیے سورۃ الزمر کا تعویز
ناظرین سورۃ الزمر سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ جس کسی کےمال و دولت میں برکت نہ رہتی ہو، اور وہ چاہتا ہو کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس کے رزق میں اس کو فراغی عطا فرمائے تو اس کو چاہیے کہ سورۃ الزمر کو مشک عنبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویذ تیار کر لے۔ اور پھر اس پر سورۃالزمر کو تلاوت کر کے دم کرے اور پھر یہ تعویذ باحفاظت پاس رکھے۔ اس عمل سے اللہ پاک اس کے رزق میں برکت عطا فرمائیں گے اور اسے مال و دولت کی کبھی کمی نہیں ہوگی۔ اگر کسی پر جھوٹی تہمت کے باعث یا غلط فہمی کی وجہ سے اس کی عزت میں کمی اگئی ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ سورۃزمر کو 21 روز تک تلاوت کرے۔ اس مبارک سورت کی برکت سے اس انسان کو عزت و وقار دوبارہ حاصل ہو جائے گا۔ اگر یہی وظیفہ اس کے تعویذ پر کرے تو نہ صرف معاشرے میں باعزت مقام حاصل ہوگا بلکہ لوگوں کے دلوں میں آپ کی قدر و منزلت دن بدن بڑھے گی انشاء اللہ۔ جو کوئی اپنے گناہوں پر نادم ہو اور چاہتا ہو کہ اللہ پاک اس کو بخش دے تو اس کو چاہیے کہ روزانہ سورۃ زمر کو تلاوت کرنا اپنی زندگی کا معمول بنا لے۔ اس مبارک صورت کی برکت سے اللہ کی ذات اس کے تمام گناہوں کو معاف فرما دیں گے اور اسے دنیا اور آخرت کی نعمتوں سے نوازیں گے انشاء اللہ۔ اگر آپ کو تعویذ کو تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ سورۃ الزمر کا تعویز ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبر پر رابطہ کریں۔
Contrect us:
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869