السلام علیکم ناظرین! سورۃ حم السجدہ مکی سورت ہے اور اس میں 54 آیتیں اور چھ رکوع ہیں۔ سورۃحم سجدہ کا دوسرا نام سورۃفصلت ہے۔ یہ سورۃ تب نازل ہوئی جب قریش کے کچھ سردار مسجد حرام میں محفل جمائے بیٹھے تھے اور مسجد کے ایک دوسرے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم تنہا تشریف رکھتے تھے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب حضرت حمزہ ایمان لا چکے تھے اور قریش کے لوگ مسلمانوں کی جمعیت میں روز افز و اضافہ دیکھ کر پریشان ہو رہے تھے۔ اور اسی وجہ سے انہوں نے فیصلہ کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آگے مختلف تجویزیں رکھی جائیں شاید کہ ان میں سے آپ کوئی تجویز پسند فرمائے اور ان کی مخالفت اور لوگوں کو راہ حق کی طرف مائل کرنا چھوڑ دے۔ اس موقع پر عنبہ پھر نبیہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس جا بیٹھا جب آپ اس کی طرف متوجہ ہوئے تو اس نے کہا بھتیجے تم اپنی قوم میں اپنے نصب اور خاندان کے اعتبار سے جو حیثیت رکھتے ہو وہ تمہیں معلوم ہے۔ مگر تم اپنی قوم پر ایک بڑی مصیبت لے آئے ہو۔ تم نے جماعت میں تفرقہ ڈال دیا ہے قوم کے دین اور ان کے معبودوں کی برائی کی اور ایسی باتیں کرنے لگے جن کے معنی ہیں کہ ہم سب کے باپ دادا کافر تھے۔ اس نے کہا میں کچھ تجویزیں تمہارے سامنے رکھتا ہوں ان پر غور کرو شاید کہ ان میں سے کسی کو تم قبول کر لو۔آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اب الولید آپ کہیں میں سنوں گا۔ اس نے کہا یہ کام جو تم نے شروع کیا ہے اس سے اگر تمہارا مقصد مال حاصل کرنا ہے تو ہم سب مل کر تم کو اتنا کچھ دے دیتے ہیں کہ تم ہم سب سے زیادہ مالدار ہو جاؤ۔ اگر اس سے اپنی بڑائی چاہتے ہو تو ہم تمہیں اپنا سردار بنا لیتے ہیں ہر معاملے کا فیصلہ تمہارے ہاتھ میں ہوگا۔اگر بادشاہی چاہتے ہو تو ہم تمہیں بادشاہ بنا لیتے ہیں عنبہ باتیں کرتا رہا اور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم خاموشی سے سنتے رہے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ابولید جو کچھ کہنا تھا کہہ چکے اب میری بات سنو۔ آپ نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی پھر جس سورت کی تلاوت شروع کی یعنی سورۃ السجدہ تھی۔ جس میں ان بیہودہ باتوں کی طرف سے کوئی التفات نہ کیا گیا جو اس نے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کہی تھی۔ اس اندھی اور بحری مخالفت کے جواب میں جو کچھ فرمایا گیا۔ اس کا باحصل یہ ہے یہ خدا ہی کا نازل کردہ کلام ہے اور عربی زبان ہی میں ہے جو حقیقتیں اس میں صاف صاف کھول کر بیان کی گئی ہے۔ جن لوگ ان کے اندر علم کی کوئی روشنی نہیں پاتے مگر سمجھ بوجھ رکھنے والے اس روشنی کو دیکھ بھی رہے ہیں اور اس سے فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔ یہ تو خدا کی رحمت ہے کہ اس نے انسان کی رہنمائی کے لیے یہ کلام نازل کیا تم نے اگر اپنے دلوں پر غلاف چڑھا لیے ہیں اور اپنے کان بہرے کر لیے ہیں تو نبی کے سپرد یہ کام نہیں کیا گیا کہ جو نہیں سننا چاہتا اسے سنائے اور جو نہیں سمجھنا چاہتا۔اس کے دل میں زبردستی اپنی بات اتاری تم چاہے اپنی انکھیں اور کان بند کر لو اور اپنے دلوں پر غلاف چڑھا لو۔

سورۃ حم السجدہ کی برکات


مگر حقیقت یہی ہے کہ تمہارا خدا بس ایک ہی ہے اور تم کسی دوسرے کے بندے نہیں ہو تمہاری ضد سے بہرحال یہ حقیقت نہیں بدل سکتی۔ تمہیں کچھ احساس بھی ہے کہ یہ شرک اور کفر تم کس کے ساتھ کر رہے ہو اس خدا کے ساتھ جس نے یہ کائنات بنائی ہے۔جو زمین و اسمان کا اکیلا خالق و مالک ہے جس کی پیدا کی ہوئی برکتوں سے اس زمین میں تم فائدہ اٹھا رہے ہو اور اس کے مہیا کیے ہوئے رزق پر تم پل رہے ہو۔ اس کا شریک تم ان حقیر مخلوقات کو بناتے ہو اور سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے تو ضد میں ا ٓکر وہ موڑتے ہوں اچھا۔ اگر نہیں مانتے تو خبردار ہو جاؤ کہ تم پر اسی طرح کا عذاب اچانک ٹوٹنے کے لیے تیار ہے۔جیسا عاد اور ثبوت پر آیا تھا اور یہ عذاب تمہارے جرم کی آخری سزا نہ ہوگا بلکہ آگے میدان حشر کی باز پرس اور جہنم کی آگ ہے۔یہ قرآن ایک اٹل کتاب ہے اسے تم اپنی گھٹیا چالوں اور اپنے جھوٹ کے ہتھیاروں سے شکست نہیں دے سکتے۔ آج تم نہیں مان رہے ہو مگر عنقریب تم اپنی آنکھوں سے دیکھ لو گے کہ اس قرآن کی دعوت تمام افاق پر چھا گئی ہے اور تم خود اس سے مغلوب ہو چکے اس وقت تمہیں پتہ چل جائے گا کہ جو کچھ تم سے کہا جا رہا تھا مخالفین کو یہ جوابات دینے کے ساتھ ان مسائل کی طرف بھی توجہ فرمائی گئی ہے۔جو شدید مزاحمت کے ماحول میں اہل ایمان کو اور خود نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو درپیش تھے۔ہر اس شخص کی جان عذاب میں ا ٓجاتی جس کے متعلق یہ ظاہر ہو جاتا تھا کہ وہ مسلمان ہو گیا ہے۔ ایسے وقت میں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور ایمان کے راستے پر قائم رہنے اور صبر کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ناظرین ہمارے روحانی سینٹر میں اسی مبارک سورۃکے تعویذات بھی موجود ہیں جو خاص روحانی کلیات کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔ اگر آپ کم وقت میں بیش بہا برکتوں کو سمیٹنا چاہتے ہیں اور اپنی پریشانیوں سے مکمل اور فوری چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو اسی سورۃ کا تعویز حاصل کرنے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

Contrect us:
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869