گھر میں سکون اور برکت کا وظیفہ
اگر آپ کے گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا ہو گھر کے افراد میں نا اتفاقی ہو اور گھر میں بے برکتی ہو تو آج ہم آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتائیں گے۔جس کے کرنے سے انشاء ا للہ آپ کا گھر جنت بن جائے گا۔لڑائی جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔ گھر کے افراد میں اتفاق پیدا ہوگا۔ اوررزق میں برکت ہوگی۔روزانہ رات کو سونے سے پہلے وظیفہ پڑھ لیا کریں۔ انشاء اللہ آپ دیکھیں گے کہ آپ کا گھر جنت بن جائے گا۔
سب سے پہلے تو نماز کی پابندی کریں۔رات کو سونے سے پہلے سورہ یاسین کی آیت نمبر 58 کو 101 دفعہ پڑھیں اول آخر 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ اس عمل کو کوئی مدت نہیں ہے۔ آپ اس عمل کو 20 دن بھی کر سکتے ہیں۔ اور ایک مہینہ بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن جس طرح ہر شخص چاہتا ہے کہ گھر میں سکون اور برکت ہو تو اس عمل کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔