اولاد چاہے بیٹا ہو یا بیٹی دونوں اللہ کی نعمت ہیں۔خاص طور پے اگربیٹی عظمت و فضیلت کے بارے میں معلوم ہو تو بیٹی کو بیٹے سے زیادہ محبت ملے۔کیونکہ بیٹی کا مرتبہ اور فضیلت ہے ہی اتنی زیادہ۔آئیے فرمان مصطفی ﷺ ملاحظہ کرتے ہیں جن میں بیٹی کی پرورش پر مختلف بشارتوں سے نوازا گیا ہے۔
ہمارے پیارے نبی ﷺ نے فرمایا:بیٹیوں کو برا مت سمجھو،بے شک وہ محبت کرنے والیاں ہیں۔
حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایاکہ:جس کے ہاں بیٹی پیدا ہو اور وہ نہ تو اسے کائی تکلیف پہنچائے،نہ ہی اسے برا جانے اور نہ بیٹے کو بیٹی پر فضیلت دے تو اللہ کریم اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا:جس کسی کے تین لڑکیاں ہوں اور وہ شخص ان کی تکلیف اور معاشی پریشانیوں پر صبر کرے تو ان کے ساتھ ہمدردی کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اسے جنت عطا فرمائے گا۔اس پر کسی نے پوچھا:یا رسول اللہﷺ!اگر کسی کے دو لڑکیاں ہوں اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو؟ فرمایا: دو لڑکیاں ہوں تو بھی (اللہ اسے جنت عطا فرمائے گا)۔پھر کسی نے پوچھا: یا رسول اللہ ﷺ! اگر ایک ہی ہو؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اگر چہ ایک ہی ہو(تو بھی اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا)۔
پیارے نبی ﷺ نے فرمایا: جب کسی کے ہاں لڑکی پیدا ہوتی ہے تو اللہ پاک فرشتوں کو بھیجتا ہے جو آکر کہتے ہیں ”اے گھر والو! تم پر سلامتی ہو۔“پھر فرشتے اس بچی کو اپنے پروں کے سائے میں لے لیتے ہیں۔اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ایک کمزورجان ہے۔جو ایک کمزور سے پیدا ہوئی ہے،جو اس کمزور جان کی پرورش کی ذمہ داری لے گا،قیامت تک اللہ کریم کی مدد اس کے شامل حال رہے گی۔
اللہ کریم ہمیں اپنی اولاد بالخصوص بیٹیوں سے محبت سے پیش آنے کی،ان کی اچھی تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ہماری آج کا موضوع آپ کو کیسا لگاہمیں کومنٹ بوکس میں ضرور بتائیں۔اس کے علاوہ اگر آپ اپنے مسائل کا روحانی حل معلوم کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے ان نمبرز پر رابطہ کریں۔


Female;0306-4151113
Male;0301-0147869