حضرت امام علی رضا ؑ نے فرمایا کہ جس گھر میں خواتین میں سے کسی کا نام فاطمہ ہواس گھر میں فقر و مفلسی داخل نہیں ہوتی۔
2۔گائے کا گوشت کھانے سے عقل میں فتور پیدا ہوتا ہے،ذہن بھدا ہو جاتا ہے اور بھول (نسیان) پیدا ہو جاتا ہے۔
3۔گرم یا میٹھی چیزوں کے بعد ٹھنڈا پانی نہیں پینا چاہئے کیونکہ ایسا کرنے سے دانت جلدی ہی ختم ہو جاتے ہیں۔
4۔چھینک جسم کی ساری کثافت کو دور کرتی ہے اور سات روز تک موت سے امان میں رکھتی ہے۔
5۔آدھی دانشمندی تو اس بات میں ہے کہ لوگوں کے ساتھ محبت سے پیش آیا جائے۔
6۔مچھلی کھا کر ٹھنڈے پانی سے غسل کرنے سے فالج پیداہوتا ہے۔
7۔پانی زیادہ پی کر پھل کا استعمال مت کیا کرو کیونکہ اس سے معدے میں درد پیدا ہوتا ہے۔
8۔جو زیتون کا تیل سر میں لگائے گا یا کھائے گا اس کے پاس چالیس دن تک شیطان نہیں آئے گا۔
9۔کمر کے درد کے لئے کابلی چنے مجرب دوا ہے۔انہیں غذا سے پہلے کھایا جائے یا بعد میں،مطلوبہ نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
10۔کم رزق کو تھوڑا نہ سمجھوورنہ زیادہ رزق سے محروم ہو جاؤ گے۔
اس کے علاوہ اگر آپ اپنے لئے ہمارے دعائے باطن پروگرام میں خصوصی دعا کروانا چاہتے ہیں تو ان وٹس اپ نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female;0306-4151113
Male:0301-0147869