السلام علیکم ناظرین!آج کے موضوع میں ہم آپ سے سورۃالم نشرح کی حیران کن فضائل و فوائد شیئر کریں گے۔ اور اس مبارک سورۃمیں آپ کی زندگی کے کون کون سے مسائل کا فوری روحانی حل موجود ہے وہ بھی بتائیں گے۔مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃ کی عظمت و فضیلت بیان کرتے ہیں۔سورۃالم نشرح مکی سورت ہے اور اس میں آٹھ آیات ہیں اور ایک ہی رکوع ہے۔ یہ مبارک سورۃ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کے بالکل ابتدائی دور میں سورۃ الضحی کے بعد نازل ہوئی۔اس سورت میں اللہ پاک نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خصوصی خطاب فرمایا ہے یعنی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عزت و عظمت کا ذکر فرما کر آپ کی دل جوئی اور تسلی فرمائی گئی ہے۔ اس سورت میں بھی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اللہ کی نعمتوں کا بیان ہے۔ ایک یہ کہ اللہ پاک نے آپ کے سینہ مبارک کو علم و حکمت ہدایت اور نبوت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے کشادہ فرمایا۔دوسرا یہ کہ اپنی قوم کو جہالت ظلم و زیادتی اور شرک کرتا دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر رنج و غم کا جو بوجھ پڑ رہا تھا اللہ پاک نے اس کو دور فرمایا۔ تیسرا یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ذکر مبارک کو اللہ پاک نے خوب بلند فرمایا۔یعنی اللہ پاک کے مبارک نام کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مبارک نام بھی لیا جاتا رہے گا۔ جیسے کہ کلمے اذان اور نماز وغیرہ میں لیا جاتا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بتایا گیا کہ جن مشکل مراحل سے آپ گزر رہے ہیں وہ چند روزہ ہیں اور ان مشکلات کے ساتھ آسانیاں ہیں۔ اس سورت کے آخر میں آپ کو ہدایت دی گئی کہ جب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اسلام کی دعوت کو پھیلانے کی جدوجہد سے فارغ ہوا کریں۔ تو اللہ پاک کا ذکر اور اس کی عبادت کے لیے مزید محنت کرے۔علاوہ ازیں! حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جس شخص نے سورۃالم نشرح کو خواب میں تلاوت کیا تو دلیل ہے کہ اس کی مشکلات آسان ہوں گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بند دروازے اس انسان پر کھلتے چلے جائیں گے۔ اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ وہ شخص دونوں جہاں کی نعمتیں پائے گا۔
سورۃ الم نشرح کا قرآنی تعویز
ناظرین سورۃالم نشرح سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ اگر دل کو کوئی غم لگ گیا ہو جو جاتا نہ ہو،جیسے اگر کسی کا رشتہ ختم ہو گیا ہو، یا کسی کا کوئی عزیز دنیا سے رخصت ہو گیا ہو، اور اس پر صبر نہ ا ٓرہا ہو تو سورۃالم نشرح کو 71 بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے اسے پلا دے انشاء اللہ غم دور ہوگا، اور دل کو سکون حاصل ہوگا۔اگر کوئی شخص قرض میں ڈوبا ہوا ہے اور قرض کی رقم ادا کرنے کی صورت نہیں بن رہی۔ تو اس مبارک سورت کو نماز فجر کے بعد تین مرتبہ اول و آخر 11 بار درود پاک کے ہمراہ پڑھنے کا معمول بنا لے تو اللہ پاک اس کو اتنا مالدار کر دیں گے کہ اس کا قرض اتر جائے گا۔ اگر گھر کا کوئی فرد کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا رہتا ہو تو ایسی صورت میں سورۃالم نشر ح کو مشک عنبر پر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویز تیار کر لیں اور پھر اس پر سورۃالم نشرح روزانہ تلاوت کر کے دم کرتے رہے انشاء اللہ اس مبار ک سو رت کی برکت سے مریض بحکم خدا جلد شفایاب ہوگا،اور ہر بیماری سے اللہ کی پناہ میں رہے گا۔ اگر کسی لڑکی یا لڑکے کی شادی میں ایسی شدید رکاوٹ ہو کہ رشتے نہ آ رہے ہوں یا پھر ہو کر ٹوٹ جاتے ہوں۔ تو ایسی صورت میں سورۃالم نشرح کو روزانہ ایک مرتبہ تلاوت کریں اور پھر بتائے گئے طریقے کے مطابق تعویذ تیار کر کے اس پر دم کریں۔ انشاء اللہ اس تعویز میں موجود سورۃالم نشرح کی روحانیت کی بدولت بہت جلد اچھی جگہ پر رشتہ طے ہوگا اور دونوں اپنی آزدواجی زندگی میں خوش بھی رہیں گے۔ اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا ہو تو آپ سورۃالم نشرح کا تعویذ ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویذ منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔
Contrect us:
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869