السلام علیکم ناظرین!آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃ البروج کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃ کی شان قران کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔ سورۃ البروج میں 22آیات اور 1رکوع ہے۔یہ مبارک سورت نبی پاک پر مکی زندگی کے درمیانی دور میں نازل ہوئی۔ یہ وہ دور تھا جب قریش مسلمانوں پر ظلم و ستم کر رہے تھے۔ اس سورت کے آغاز میں اللہ پاک نے چند قسمیں کھا کر یعنی خندقوں والوں کی ہلاکت کا اعلان کیا کہ ان کے لیے دنیا میں بھی سزا ہے اور آخرت میں بھی جہنم کا عذاب ہے۔ خندقوں والے قصے کی نسبت خبیر کے بادشاہوں میں سے آخری بادشاہ زور نواز یہودی کی طرف کی گئی ہے۔ جو مشرک تھا اور اس نے ایسے بیس ہزار افراد کو خندقوں میں ڈال کر زندہ جلا دیا تھا جو عیسائی بن گئے تھے اور انہوں نے خدا پرستی چھوڑ کر بت پرستی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اسی طرح صحیح مسلم وغیرہ میں ساحر راہب اور غلام کا قصہ بھی منقول ہے۔
سورۃ البروج کا ایمان
افروض کا قصہ
جب ایک نوجوان لڑکے کی استقامت کو دیکھ کر ہزاروں لوگوں نے ایمان قبول کر لیا اور بادشاہ وقت کی دھمکیوں کے باوجود ایمان سے باز نہ آئے۔ تو ان سب کو خندقوں میں دہکتی ہوئی آگ کے حوالے کر دیا۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ پہلے زمانے میں ایک بادشاہ تھا جس کے پاس ایک جادوگر تھا جب وہ بوڑھا ہو گیا تو بادشاہ نے اس کو ایک لڑکا دیا تاکہ وہ اپنا جادو لڑکے کو سکھا دے۔ وہ لڑکا اس جادوگر سے جادو سیکھنے لگا۔اس لڑکے کے گھر کے راستے میں ایک عبادت گزار عیسائی راہب رہتا تھا۔ لڑکے نے جب اس عیسائی کی باتیں سنی تو اس سے متاثر ہو گیا اور اس کے پاس جا کر اللہ پاک کے دین کا علم سیکھنے لگا اور اللہ پاک کی عطا کردہ صلاحیت سے اندھوں اور کوڑ کے مریضوں کا علاج کرنے لگا۔ ایک دن ایک نابینہ شخص اس کے پاس آیا اور کہنے لگا اگر تم اپنے اسی علم کے ذریعے میری آنکھوں کی روشنی واپس لے آؤ تو میں تمہیں اپنی ساری دولت دے دوں گا۔لڑکے نے جواب دیا کہ مجھے آپ سے کوئی انعام نہیں چاہیے۔ یہ علم تو اللہ پاک کی طرف سے ہے اگر آپ کی بینائی واپس اگئی تو کیا آپ اللہ پاک پر ایمان لے آئیں گے۔ اس شخص نے کہا ہاں پھر اس لڑکے نے اللہ پاک سے ان کے لیے دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی بینائی واپس دے دی تو وہ ایمان لے آیا۔ جب بادشاہ کو اس بات کی خبر ہوئی تو اس نے لڑکے راہب اور نابینا شخص کو اپنے دربار میں بلوا کر کہا کیا میرے علاوہ بھی تمہارا کوئی رب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک ہم سب کا رب ہے۔ بادشاہ نے رابینا شخص اور راہب کو آرے سے چیر کر دو ٹکڑے کر دیا۔بادشاہ نے لڑکے کو قتل کرنے کے لیے اپنے فوجی دستے کو حکم دیا تاکہ وہ اس کو قتل کر دے لیکن لڑکا ہر دفعہ اللہ پاک سے دعا کرتا کہ اللہ تو جس طرح چاہے مجھے ان سے بچا لے اور اللہ پاک اس لڑکے کو بچا لیتے اور اس فوج کو ہلاک کر دیتے ایسا ہی ہوا۔جب بادشاہ کی لڑکے کو قتل کرنے کی ساری کوششیں ناکام ہو گئی تو لڑکے نے بادشاہ سے کہا۔اگر تم مجھے مارنا چاہتے ہو تو ایک بہت بڑے میدان میں سب لوگوں کو جمع کروں پھر میرے ترکش میں سے ایک تیر نکال کر میری کمان میں لگاؤ۔پھر یہ کلمات (بسم اللہ رب ھذا الاغلام) میں اس لڑکے کے رب اللہ کے نام کے ساتھ تیر چلاتا ہوں پڑھ کر مجھ پر تیر پھینکو تمہیں مر جاؤں گا۔ بادشاہ نے ایسا ہی کیا اور لڑکا شہید ہو گیا ساری قوم یہ منظر دیکھ کر پکار اٹھی کہ ہم اس لڑکے کے رب پر ایمان لاتے ہیں کیونکہ وہ جان چکے تھے کہ حقیقی رب اللہ پاک ہے جس کا ذکر یہ لڑکا کر رہا تھا۔ بادشاہ یہ دیکھ کر بہت غصے ہوا اور اس نے اپنے فوجیوں کو خندقیں کھودنے اور اس میں لکڑیوں کے ذریعے آگ جلانے کا حکم دیا۔تمام ایمان والوں کو اسحاق کے گرد جمع کیا اور پھر ہر ایک سے اس کے دین کے بارے میں پوچھا جاتا جو توحید کا اقرار کرتا اسے آگ میں پھینک دیا جاتا۔سارے مومن مردوں اور عورتوں کو آگ میں زندہ چلا دیا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان مومنوں کو ایسی ہمت عطا فرمائی کہ کوئی بھی ایمان چھوڑنے پر راضی نہ ہوا اور ان میں سے ہر ایک نے آگ میں گر جانا قبول کیا۔ اللہ پاک کا کرنا ایسا ہوا کہ خندقوں کے کناروں پر بیٹھے ہوئے کافر بھی آگ کی لپیٹ میں ا کر چل گئے۔ اللہ پاک قیامت کے دن بھی ان ظالموں کو جہنم کی آگ کا سخت عذاب دیں گے۔ جبکہ ایمان لانے والوں کو اللہ پاک ان کے صبر و استقامت پر جنت کی عظیم ترین نعمتیں عطا کریں گے۔ سورت کے آخر میں قرآن پاک کی عظمت کا بیان ہے فرمایا کہ وہ لوح محفوظ میں ہے۔پھر اس بات سے اگاہ فرمایا کہ اللہ پاک کی پکڑ بہت سخت ہے جس سے فرعون سمود اور اصحاب الاخدود جیسے ظالم لوگ نہیں بچ سکتے۔ ناظرین اگر کسی شخص نے خواب میں سورۃ البروج کو تلاوت کیا تو اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ پاک اس کو ایسا علم و معرفت عطا فرمائیں گے کہ لوگوں کے دلوں میں اس شخص کے لیے محبت پیدا ہو جائے گی۔ناظرین ہمارے روحانی سینٹر میں اسی سورۃمبارکہ کے تعویذات بھی خاص روحانی کلیات کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔اگر آپ بھی مسائل زندگی سے نجات کا یہ تعویذ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔
Contrect us:
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869