السلام علیکم ناظرین! سورۃ انبیاء میں ہی اس آیت کا ذکر ہے کہ جس کو پڑھ کر حضرت یونس علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے مچھلی کے پیٹ سے نجات پائی تھی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ جب حضرت یونس علیہ السلام نے اپنی قوم کی نافرمانیوں اور ان کے ایمان نہ لانے کی وجہ سے تنگ ا ٓکر اللہ پاک کی طرف سے آنے والے عذاب کا ڈر سنایا۔اور اللہ کی طرف سے اجازت ملنے کا انتظار کیے بغیر اپنی قوم کو چھوڑ کر اس بستی سے ہجرت کر گئے۔ جس کی سزا کے طور پر اللہ پاک نے حضرت یونس علیہ السلام کو ایک مدت تک مچھلی کے پیٹ میں قید رکھا اور مچھلی کے پیٹ سے حضرت یونس علیہ السلام نے تب رہائی پائی کہ جب آپ اپنے کیے پر نادم ہوئے اور استغفار کرتے رہے۔ اور یہ آیت دہراتے رہے جس کا ترجمہ ہے(اے اللہ تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں تیری ذات پاک ہے بے شک میں ہی قصوروار ہوں) اور جس کے بعد اللہ پاک نے حضرت یونس علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی اور آپ کو مچھلی کے پیٹ سے نجات دی۔ ناظرین سورہ انبیاء میں 112 ایتیں اور سات رکوع ہیں اور یہ مکی سورت ہے یہ سورت مکی دور کے اس عرصے میں نازل ہوئی جب سرداران قریش نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دعوت کی بھرپور مخالفت کر رہے تھے۔ اور معاذ اللہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مذاق اڑا رہے تھے۔ اس سورت میں نافرمانوں کو ان کے برے انجام سے خبردار کیا گیا ہے۔سورۃ کی ابتدائی 47 آیات میں ایمانیات ثلاثہ یعنی توحید رسالت اور آخرت کا بیان ہے۔قرآن حکیم اور رسالت پر مشرکین کے اعتراضات کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ توحید باری تعالیٰ کے لیے بھی دلائل دیے گئے ہیں۔ سورت کے درمیانی حصے میں سات انبیاء کرام علیہ السلام اور حضرت مریم علیہ السلام کا تذکرہ فرمایا گیا ہے۔ سورت کے آخر میں ایمان بالآخرت کا ذکر ہے اور قیامت کے مختلف احوال بیان کیے گئے ہیں۔ یعنی جو اللہ اور اس کے بھیجے گئے رسولوں پر ایمان نہیں لاتے ان کو آخرت کے سخت ترین اور ہولناک عذابوں سے ڈرایا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی اس حقیقت کا ذکرہے کہ صدق و اخلاص کے ساتھ نیکی کی راہ پر چلنے والوں کے لیے کامیابی ہے۔ ایسے لوگوں کو آخرت میں کوئی خوف ن ہوگا۔ایسے لوگوں کے لیے اللہ پاک کی طرف سے بے شمار نعمتیں اور ہمیشہ کی زندگی ہوگی جس میں نہ کوئی رنج ہوگا اور نہ کوئی غم۔
سورۃانبیاء کے بے حد فوائد
ناظرین سورہ انبیاء سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ اگر کوئی اپنی کسی پریشانی کی وجہ سے سخت ڈپریشن کا شکار ہو ہر وقت کسی نہ کسی سوچ میں گم یا ٹینشن میں رہتا ہو تو وہ سورۃانبیاء کو 21 دن تک تلاوت کرے۔ تو اللہ پاک اس کی ہر قسم کی پریشانی ختم فرما دیں گے اور اس کو ایسا قلبی سکون اور اطمینان حاصل ہوگا کہ جس کی لذت اس نے پہلے کبھی محسوس نہیں کی ہوگی۔ اس سورت کو روزانہ تلاوت کرنے والا کبھی غربت کا شکار نہیں ہوتا۔اس کے گھر سے مال و برکت کبھی ختم نہیں ہوتی اور اگر اس سورت کو مشک عنبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویذ تیار کر لے۔اور اس پر سورۃ انبیاء کو تلاوت کر کے دم کرے اور پھر یہ تعویذ گھر کی کسی دیوار پر فریم کروا کے لگا دی تو اس عمل سے گھر ہمیشہ ہر قسم کے جاد و ٹونے کے اثرات سے اللہ کی پناہ میں رہے گا اور اس گھر پر اللہ کی خاص رحمتیں اور نعمتیں نازل ہوتی رہیں گی۔ ایسے افراد جو کسی رنج و غم میں مبتلا ہوں کہ جس کی بظاہر کوئی وجہ بھی نہ ہو بس دل اداس رہتا ہو تو ان کو چاہیے کہ وہ سورۃ انبیاء کا تعویذ بتائے گئے طریقے کے مطابق تیار کر کے گلے میں پہن لیں۔ اور سورۃانبیاء کی تلاوت کر کے اس تعویز پر دم کرے اس عمل کی برکت سے کیسا ہی رنج و غم ہو دور ہو جائے گا اور سکون قلب حاصل ہوگا۔اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔
Contrect us:
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869