”B“ نام سے شروع ہونے والے افراد بہت حساس ہوتے ہیں۔دوسروں کے جذبات کو جلد محسوس کر لیتے ہیں۔ان کی چھٹی بہت تیز ہوتی ہے۔خطرے کو دور سے ہی بھانپ لیتے ہیں۔یہ لوگ بہت مخلص اور وفادار ہوتے ہیں۔اپنے دوستوں کا اور لائف پارٹنر کا ہمیشہ ساتھ نبھاتے ہیں

۔”B“نام سے شروع ہونے والے افراد متوازن زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔بہت محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں۔دوسروں کا خیال رکھتے ہیں اوران کی مدد کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔یہ ایسی قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں کہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی Survive کر لیتے ہیں۔یہ لوگ بہت کھلے ذہن کے ہوتے ہیں۔لیکن حساس طبیعت کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی باتوں کو دل پر لے لیتے ہیں۔یہ لوگ ہر وقت توجہ کے متلاشی رہتے ہیں اگر انہیں نظر انداز کیا جائے تو یہ اداس ہو جاتے ہیں۔یہ لوگ بہت نرم دل رکھتے ہیں اور ہر کسی کے ساتھ بہت محبت سے پیش آتے ہیں۔لیکن غصے کے تیز ہوتے ہیں اور چھوٹی چھوٹی باتیں بھی اگر خلاف مزاج ہوں تو برداشت نہیں کرتے۔لیکن ان کا مشاہدہ بہت گہرا ہوتا ہے اور بہت باریک بینی سے چیزوں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ ”B“ نام سے شروع ہونے والے افراد کو اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو اور وہ اس کا روحانی حل معلوم کرنا چاہتے ہوں تو ان وٹس اپ نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female:0306-4151113
Male:0301-0147869