آج کے موضوع میں ہم صحت کے حوالے سے معصومین ؑ کے اقوال مبارک شئیر کریں گے۔جن پر عمل کرنے سے آپ کی صحت بہتر ہو جائے گی انشاء اللہ۔امام موسیٰ کاظم ؑ نے فرمایا: شلجم جزام کی روک تھام کے لئے بہت مفید چیز ہے۔شلجم کھاؤ تاکہ تمہارے جسم میں جزام کی جڑیں خشک ہو جائیں،اور فرمایا شکر ایک مفید چیز ہے۔شکر ایک ایسا مادہ ہے جو انسان کو ہر گز نقصان نہیں پہنچا تا۔ امام موسیٰ کاظم نے فرمایا:اگر بخار سے نجات چاہتے ہو تو گوشت کھاؤلیکن اس شرط کے ساتھ کہ گوشت بھنا ہوا ہو۔بھنا ہوا گوشت بدن کو مضبوط کرتا،بخار کو توڑتا اور دماغ کو فرحت بخشتا ہے۔ امام علیؑ نے فرمایا:کشمش اعصاب کو فرحت بخشتی اور تھکاوٹ کو دور کرتی ہے اور سانس کی نالیوں کو صاف کرتی ہے۔امام محمد باقرؑ نے فرمایا:کدو دماغ کو قوت عطا کرتا ہے۔امام موسیٰ کاظم ؑ نے فرمایا کہ:کدو عقل کو بڑھاتا ہے مزید فرمایا کہ صرف مچھلی کا گوشت ایسا ہے جو روٹی کا کام بھی دیتا ہے یعنی روٹی کے بغیر کھائی جائے تب بھی جسم میں روٹی کی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔امام محمد باقرؑ نے فرمایا:نمک ستر بیماریوں کی موثر دوا ہے۔ یہ تھے چند اقوال معصومینؑ۔
اس کے علاوہ اگر آپ اپنے لئے ہمارے دعائے باطن پروگرام مین خصوصی دعا کروانا چاہتے ہیں تو اپنا نام اور اپنی والدہ کا نام ہمین ان وٹس اپ نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female;0306-4151113
Male:0301-0147869