چہرے کی خوبصورتی کا وظیفہ
چہرہ کو ہر کوئی خوبصورت بنانا چاہتا ہے۔ جس کے لیے لوگ طرح طرح کے ٹوٹکے آزماتے ہیں۔ اور ہر وقت پریشانی میں لگے رہتے ہیں۔ رنگ گورا کرنے کے لیے اور چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے ہم آج آپ کو بہت مجرب وظیفہ بتائیں گے۔ قرآن پاک کی سورہ آل عمران کی آیت نمبر 107 یاد کر لیں۔روز دن میں تین وقت صبح دوپہر شام کو یا پھر ہر نماز کے بعد سورہ آل عمران کی آیت نمبر 107 کو تین مرتبہ پڑھیں۔ پھر اپنے ہاتھوں پر پھونک ماریں۔ اور پھر اپنے دونوں ہاتھ اپنے چہرے پر پھیر لیں انشاء اللہ تعالی کچھ ہی دن میں آپ کو بہت فرق نظر آئے گا۔