یَا وَدُوْدُ یَاذَالْعَرْشِ الْمَجِیْدِ یَا فَعَّالُ لِّمَا یُرِیْدُ اَسْءَلُکَ بِعِزِّکَ الَّذِیْ لا یُرَامُ وَمُلْکِکَ الّذِیْ لَا یُضَامُ وَبِنُوْرِکَ الَّذِیْ مَلَاَ اَرْکَانَ عَرْ شِکَ اَنْ تَکْفِیَنِیْ شَرَّ ھٰذَا اللِّصِّ یَا مُغِیْثُ اَغِثْنِیْ یَا مُغِیْثُ اَغِثْنِیْ یَامُغِیْثُ اَغِثْنِیْ۔
حضرت انس ؓ روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ کے صحابہ کرام میں سے جن کا نام ابو معلق تھا۔وہ اپنے اور دوسروں کے مال کے ساتھ تجارت کیا کرتا تھااور درست ناپ تول میں معروف تھا۔ایک مرتبہ وہ سفر پر نکلا تو سے ایک مسلح ڈاکو ملا۔اسنے کہا کہ جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ رکھ دو میں تجھے قتل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ تو میرے خون کا کیا کرے گا؟تجھے مال کی حاجت ہے،وہ لے لے۔ڈاکو نے کہا کہ تیرا مال تو میرے لئے ہے ہی۔لیکن میں تجھے قتل ہی کروں گا۔انہوں کے کہا کہ تو مجھے ضرور قتل ہی کرے گاتو مجھے کچھ دیر چھوڑ دے تا کہ میں 4 نفل پڑھ لوں۔ڈاکو نے کہا کہ ٹھیک ہے۔چناچہ انہوں نے 4 رکعت پڑھیں اور آخری سجدے میں مندرجہ بالا دعا پڑھی۔ابھی یہ دعا مانگی ہی تھی کہ ایک شہہ سوار آیا۔اس کے ہاتھ میں چھوٹا برچھا تھا۔جسے اس نے اپنے گھوڑوں کے کانوں کے درمیان لٹکایا ہوا تھا۔اس نے جب ڈاکو کی طرف دیکھا تو اس کی طرف آیا اور دور سے ہی زور سے مار کر قتل کر دیا۔اور پھر وہ اس تاجر کی طرف آیا اور اسے کہا اٹھو۔ تاجر نے پوچھا! میرے ماں باپ تم پر قربان تم کون ہو؟ اللہ تعالیٰ نے آج تمہارے ذریعے میری مدد فرمائی ہے۔اس نے بتایا میں چوتھے آسمان کا فرشتہ ہوں۔تو نے پہلی مرتبہ دعا کی تو میں نے آسمان کے دروازے کی گڑگڑاہٹ سنی۔پھر تو نے دوسری مرتبہ دعا کی تو میں نے آسمان والوں میں شور شغب کی آواز سنی۔پھر تونے تیسری مرتبہ دعا کی تو مجھے کہا گیا کہ ایک انتہائی مجبور شخص کی دعا ہے۔میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کیکہ مجھے اس ڈاکو کے قتل پر مامور کر دے گا۔حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ جس نے وضو کیا اور 4 رکعت نماز ادا کی اور یہ دعا کی خوا وہ مجبور ہو یا نہ ہو اس کی دعا قبول کی جائے گی۔
اس کے علاوہ اس دعا کے نقش بھی ہمارے روحانی سنٹر میں موجود ہیں اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے ان نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female:0306-4151113
Male:0301-0147869