آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھ حضرت علی ؓ کے چند قیمتی اقوال شیئر کریں گے۔جو ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور جن پر عمل کرنے سے ہم اپنی زندگی کوآسان بنا سکتے ہیں۔مولا علی ؓ نے فرمایا:
1۔اگر نماز پڑھنے والے کو علم ہو جائے کہ کیسے رحمتوں نے اسے گھیر رکھا ہے تو کبھی سجدے سے سر نہ اٹھائے۔
2۔گناہوں کی نحوست سے عبادت میں سستی اور رزق میں تنگی آتی ہے۔
3۔خدا سے جب بھی مانگو تو،مقدر مانگو،عقل نہیں!کیونکہ میں نے بہت سے عقل والوں کو مقدر والوں کے در پہ دیکھا ہے۔
4۔غلطی ماننے اور گناہ چھوڑنے میں کبھی دیر نہ کرو،کیونکہ سفر جتنا طویل ہوتا جائے گا واپسی اتنی ہی دشوار ہو گی۔
5۔ہمیشہ اخلاق سے بات کرو کیونکہ انسان پر سب سے زیادہ مصیبتیں اس کی اپنی زبان کی وجہ سے آتی ہیں۔
6۔اگر کوئی شخص اپنی بھوک مٹانے کے لئے روٹی چوری کرے تو چور کے ہاتھ کاٹنے کی بجائے بادشاہ کے ہاتھ کاٹے جائیں۔
7۔جو شخص اپنی تکلیف کو تین دن تک لوگوں سے پوشیدہ رکھے اور اپنی تکلیف کی شکایت صرف اپنے اللہ سے کرے تو اللہ پر اس کا حق یہ ہے کہ اسے تندرستی دے۔
8۔سائل کو خالی نہ لوٹاؤ کیونکہ یہ اللہ کا تم پر کرم ہے کہ اپنی مخلوق کو تمہارے دروزے پر بھیجتا ہے۔
9۔جب تمہارے دل میں کسی کے لئے نفرت پیدا ہونے لگے تو فوراً اس کی اچھائیوں کو یاد کرلو۔
10۔کبھی کسی کو دکھ مت دو کیونکہ معافی مانگ لینے پر بھی دل میں درد باقی رہتا ہے جس طرح دیوار میں سے کیل نکالنے پر سوراخ باقی رہتا ہے۔
یہ تھے مولا علی ؓ کے چند قیمتی فرامین۔اس کے علاوہ اگر آپ اپنے لئے حضرت علیؓ کے روضہ مبارک پر ہمارے سلسلے کے بزرگوں سے خاص دعا کروانا چاہتے ہیں تو اپنا نام،اپنی والدہ کا نام اور اپنا مسئلہ ہمیں ان وٹس اپ نمبرز پر Send کریں۔
Female:0306-4151113
Male:0301-0147869