آج کے موضوع میں حضور پر نور سرکار دو عالم آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺکی 10 احادیث مبارک شیئر کریں گے جو ہمارے لئے رشدو ہدایت اوربھلائی کا سر چشمہ ہیں۔حضور پاک ﷺ نے فرمایا کہ:
1۔اللہ کے بندوں میں زیادہ پیارا وہ ہے جو اس کے بندوں کی زیادہ خیر خواہی کرے۔
2۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ:حسن سلوک کی سب سے زیادہ حقدار تمھاری ماں ہے۔
3۔آپ ﷺ نے فرمایا کہ:اگر جھک جانے(عاجزی اختیار کرنیس سے)تمھاری عزت گھٹ جائے توقیامت کے دن مجھ سے لے لینا۔
4۔گناہوں سے توبہ کرنے والا انچان ایسا ہی ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔
5۔جب تم میں سے کوئی شخص جمائی لے تو اس کو اپنا ہاتھ منہ پر رکھ لینا چاہئے کیونکہ(کھلے) منہ میں شیطان داخل ہو جاتا ہے۔
6۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ! مریضوں کی عیادت کرو،اور جنازے کے پیچھے چلو،یہ تم کو آخرت کی یاد دلائے گا۔
7۔اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو اپنے عرش کے سائے میں جگہ دے گاجس نے تنہائی میں اللہ تعالیٰ کا ایسے ذکر کیا کہ اس کے آنسو جاری ہو گئے۔
8۔آپ ﷺ نے فرمایا کہ! جس شخص کو یہ پسند ہو کہاس کی عمر دراز ہو اور اس کے رزق میں اضافہ ہو تو اسے چاہئے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرے اور ان پر صلہ رحمی کرے۔
9۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: تم اللہ تعالی سے ایسی حالت میں دعا کیا کرو کہ تم قبولیت کا یقین رکھا کرو اور جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ غفلت سے بھرے دل سے دعا قبول نہیں کرتا
10۔آپ سرکار ﷺ نے فرمایا کہ:ہمارے اور کافروں کے درمیان فرق نماز ہے،جس نے نماز چھوڑ دی اس نے کفر کیا۔
اس کے علاوہ اگر آپ اپنے لئے ہمارے دعائے باطن پروگرام میں خاص دعا کروانا چاہتے ہیں تو اپنا نام اور اپنی والدہ کا نام ہمیں ان وٹس اپ نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female;0306-4151113
Male:0301-0147869