السلام علیکم ناظرین!کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ درود پاک پڑھنے سے ثواب ملتا ہے۔سلام پڑھنے سے جواب ملتا ہے اور جب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف سے وعلیکم السلام کا جواب ا ٓجائے تو اور کیا چاہیے۔ اس لیے کثرت سے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو سلام پیش کرو اس کی مثال ایسے ہی ہے کہ اگر آپ کسی جگہ سے گزر رہے ہوں۔کوئی بندہ بزرگ آپ کو روز سلام کرے تو ایک دن آپ پوچھتے ہی ہیں کہ یہ کون بندہ ہے جو مجھے روز سلام کرتا ہے۔ اسی طرح ایک دن حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی پوچھیں گے کہ یہ کون بندہ ہے جو مجھے روز سلام بھیجتا ہے۔ روزانہ درود و سلام بھیجنے والا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے منسلک ہو جاتا ہے اور اس کا روحانی رابطہ رحمت العالمین سے ہو جاتا ہے۔ اور پھر آپ کی زندگی کی کوئی بھی پریشانی اور مشکل باقی نہیں رہتی۔ ہر وقت ہر لمحہ آپ پر رحمتوں کی برسات ہوتی رہتی ہے اور جب اس عمل کو ماہ شعبان کی عظیم ترین اور بابرکت ساعتوں میں کر لیا جائے۔ تو پھر اس کا اجر کئی ہزار گنا بڑھ جاتا ہے۔ کیونکہ اس ماہ مبارک کو اللہ رب العزت نے اپنے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مہینہ قرار دیا ہے۔
ماہ شعبان المعظم کی بر کات
اس لیے ہمارے روحانی ماہرین ماہ شعبان المعظم کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے درود پاک کا وظیفہ آپ کے لیے تجویز کر رہے ہیں جس کو کرنے سے انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کی کوئی بھی مشکل اور پریشانی باقی نہیں رہے گی۔درود پاک کو بطور وظیفہ وہ افراد بھی کر سکتے ہیں جن کے رزق میں کمی ہے اور تنگدستی کی وجہ سے روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انہیں دوسروں کے ااگے ہاتھ پھیلانا پڑتا ہے۔ اور وہ افراد بھی کر سکتے ہیں جو بے روزگار ہیں اور لاکھ کوشش کے باوجود انہیں اچھی اور بہترین نوکری نہیں ملتی۔ یا پھر جو افراد کاروباری معاملات کی وجہ سے پریشان ہیں ان کا کاروبار نہیں چلتا یا پھر کاروبار کو مزید چلانے اور وسعت دینے کے لیے ان کے پاس اتنی رقم موجود نہیں۔ یا پھر ایسے افراد جو قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور قرض ان پر دن بدن چڑھتا جا رہا ہے۔ لہذا رزق کے حوالے سے اس طرح کے ہزاروں مسائل اللہ کی رحمت سے ماہ شعبان کے اس بابرکت مہینے میں ہی حل ہو جائیں گے۔کیونکہ درود بذات خود ایک دعا ہے جو کہ ہر صورت میں اور ہر حال میں قبول ہوتی ہے اور اس کے وسیلے سے مانگنے والا کبھی بھی نادم اور نامراد نہیں لوٹتا۔وظیفہ یہ ہے:(اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰیٓ سَیِّدِنَا وَمَوْلَا نَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی اٰلِہِ وَسَلِّمْ) اس درود شریف کو ماہ شعبان میں باوضو ہو کر کسی بھی وقت روزانہ 510 مرتبہ کامل یقین کے ساتھ پڑھیں انشاء اللہ اس عمل کو کرنے سے ماہ شعبان میں ہی اللہ رب العالمین غیب سے روزی کے دروازے آپ پر کھول دیں گے۔ اور آپ کو اتنا وسیع رزق عطا کریں گے کہ آپ دوسروں میں تقسیم کریں گے بھی تو ختم نہ ہوگا انشاء ا للہ۔ ماہ شعبان میں ہی روزگار کے اسباب بننے لگیں گے۔ گھر اور کاروبار میں ایسی کامیابی ترقی اور خوشحالی ہوگی کہ آپ دنگ رہ جائیں گے اور سرور کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود کا یہ سلسلہ تعدم جاری و ساری رکھیں گے انشاء اللہ۔ شب بارات کا خاص وظیفہ ناظرین 15 شعبان یعنی شب بارات کی عبادت کسی بھی انسان کا مقدر اور نصیب اس کی سوچ سے بھی پہلے بدل سکتی ہے۔ لہذا 15 شعبان کا خاص وظیفہ حاصل کرنے کے لیے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ قائم کریں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولیل زلفوں کے صدقے میں آپ کی سب نیک تمناؤں کو قبول و منظور فرمائے آمین ثم آمین۔
Contrect us:
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869