نام انسان کی شخصیت پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔نام کے پہلے حرف سے ہم اس انسان کی خوبیوں،خامیوں اور صلاحیتوں کے بارے میں بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔آج ہم ایسے افراد کے بارے میں بات کریں گے جن کا نام (این)“ سے شروع ہوتاہے۔یہ افراد بہت حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کو بھی دل سے لگا لیتے ہیں اور اس پریشانی کو حل کرنے کے بارے میں بہت زیادہ سوچتے ہیں اور زیادہ سوچنے کی وجہ سے یہ لوگ کم گو تصور کئے جاتے ہیں۔یہ لوگ بہت ذمہ دار ہوتے ہیں اور جو کام بھی ان کے ذمے لگایا جائے یہ اسے احسن طریقے سے پورا کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع کرتے ہیں کہ وہ بھی اپنی ذمے داری کو اچھی طرح پوار کریں اور اگر دوسرے اپنی ذمے داری کو پورا نہ کریں تو یہ ان سے گلہ نہیں کرتے بلکہ اس کو پورا کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی دوسرا راستہ تلاش کر لیتے ہیں۔ (این) نام والے لوگ بہت صاف گو ہوتے ہیں اور اپنی صاف گوئی کی وجہ سے ایسی ایسی باتیں بھی کر جاتے ہیں جو نہیں کرنی چاہیئں۔جس کی وجہ سے بعض اوقات انہیں شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔یہ لوگ خوبصورتی کے بہت قائل ہوتے ہیں اور اگر انہیں کوئی خوبصورت چیز پسند آجائے تو یہ اسے حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ایسے افراد اپنی سوچوں میں بہت خوش رہتے ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر کوئی بھی کام ان سے نہیں کروایا جاسکتا۔بظاہر یہ لوگ بہت مطمئن دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کے اندر بہت طوفان برپا رہتے ہیں۔اگر یہ انسان کسی سے اپنے دل باتیں کریں تو سننے والا یہ سوچ کر حیران ہو جائے کہ یہ انسان اپنے اندر کس قدر پریشانیاں سمیٹے ہوئے ہے۔ ایسی خواتین جن کا نام (این) سے شروع ہوتا ہے وہ اپنے آپ کو بہت عقلمند سمجھتی ہیں اور اسی لئے موقع کی مناسبت سے بات تبدیل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔یہ لوگ محبت کے معاملے میں بہت وفادار ہوتے ہیں جس سے محبت کرتے ہیں پھر ہمیشہ نبھاتے ہیں۔ (این) نام والے افراد کو کامیابیاں آسانی سے نہیں ملتیں۔کامیابی حاصل کرنے کے لئے انہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مشکلات کا سامنا کرتے کرتے یہ لوگ اعصابی طور پر بہت مضبوط ہو جاتے ہیں۔یہ لوگ اپنی پریشانیوں کو حل کرنے کے لئے زیادہ تر اپنے دماغ کا ستعمال کرتے ہیں اور کسی دوسرے کی مددانتہائی ضرورت کے وقت ہی لیتے ہیں اور بالآخر اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ (این) نا م والے افراد میں قوت برداشت بھی انتہا کی ہوتی ہے۔یہ تھی ”N“ نا م سے شروع ہونے والے افراد کے بارے میں کچھ مشاہدات کی باتیں۔یہ باتیں آپ کی شخصیت سے کتنی مطابقت رکھتی ہیں ہمیں  اپنی راءے سے ضرور آگاہ کریں۔اس کے علاوہ اگر آپ اپنے لئے ہمارے دعائے باطن پروگرام میں خاص دعا کروانا چاہتی ہیں تو اپنا نام اپنی والدہ کا نام اور اپنا مسئلہ ہمیں ان وٹس اپ نمبرز پر سینڈ کریں۔

Female: 0306-4151113

Male: 0301-0147869

Related Post