السلام علیکم ناظرین! آج کی اس موضوع میں ہم ایسے افراد جن کے نام کا پہلا حرف ( آر) سے شروع ہوتا ہے۔ ان افراد کی شخصیت اور مزاج کو اپنے مشاہدات کے مطابق مختصر بیان کریں گے۔  ( آر) نام والوں کی عادات، خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں آئیے جانتے ہیں اس  موضوع میں۔ ایسے لوگ جن کا نام ( آر) سے شروع ہوتا ہے یہ کم گو اور اپنے ہی دنیا میں مگن رہنے والے ہوتے ہیں۔ فضول گفتگو کی بجائے یہ صرف کام کی باتوں پر ہی توجہ دیتے ہیں۔ ان کی ایک الگ ہی دنیا ہوتی ہے اور اپنی ہی سوچوں اور خیالات میں گم رہتے ہیں۔ حرف ( آر) سے شروع ہونے والے لوگوں کو علم حاصل کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ یہ اکثر ان لوگوں کی صحبت میں اٹھنا بیٹھنا پسند کرتے ہیں جہاں سے انہیں کچھ حاصل ہونے کی امید ہو۔اب یہ ان کی خوبی ہے یا خامی انہیں اس چیز سے کوئی مطلب نہیں ہوتا۔بس یہ چیز ان کی نیچر کا حصہ ہوتی ہے حرف  ( آر) سے شروع ہونے والے زیادہ تر لوگ چھوٹے قد کے مالک ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کا رنگ صاف ہونے کے ساتھ آنکھیں گول اور خوبصورت ہوتی ہیں۔ یہ لوگ خوش اخلاق ہونے کے ساتھ اچھے ملنسار بھی ہوتے ہیں۔ ( آر)نام سے شروع ہونے والے خدا ترس ہوتے ہیں مذہبی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ دکھاوا کرنے پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی دکھاوا کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں۔ ( آر) نام والے لوگوں کو دوسروں سے ایپریشیٹ کروانا اچھے لگتا ہے۔ یہ لوگ دوسروں کے متعلق ہمیشہ ہی اچھا سوچتے ہیں اور بآسانی دوسروں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لیتے ہیں یہ لوگ خود غرض نہیں ہوتے۔  ( آر) نام سے شروع ہونے والے لوگ مضبوط ارادہ رکھتے ہیں اور کسی بھی مشکل کام کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی شخصیت ایسی ہوتی ہے کہ یہ دوسروں کو اپنی گفتگو سے اس قدر مائل کر لیتے ہیں کہ دوسرے افراد انہیں اپنا ہمراز سمجھ کر اپنا راز تک بتا دیتے ہیں۔ لیٹر ( آر)سے شروع ہونے والے دوسروں کی طرف سے بے رخی کو بالکل برداشت نہیں کرتے اور کچھ کہے بغیر اس فرد سے الگ ہو جاتے ہیں۔ یہ لوگ خوددار ہوتے ہیں اور غیرت پر کوئی بات برداشت نہیں کرتے۔ اپنی عزت نفس کا خاص خیال رکھتے ہیں۔لیٹر ( آر)سے شروع ہونے والے لوگ ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور کسی کی دل ازاری نہیں کرتے ( آر) نام کے لوگ پیار محبت کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہوتے ہیں لیکن ان میں سے اکثر محبت کے معاملات کو مجبوری سے نبھاتے ہیں۔ایسے لوگ کسی میں عیب یا خامیاں تلاش نہیں کرتے بلکہ کسی کی خوبیوں کو تلاش کر کے اس کی تعریف بیان کرتے ہیں۔ ایسے لوگ کسی سے اپنا فائدہ نکلوانا اچھی طرح جانتے ہیں بغیر کسی کا نقصان کیے اپنا مطلب پورا کرتے ہیں۔ ( آر) نام والوں کو آگے بڑھنا اور ترقی کرنا اچھا لگتا ہے۔ترقی یافتہ لوگوں کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے یہ لوگ بہت محنت کرتے ہیں۔ یہ لوگ بہت جذباتی ہوتے ہیں لیکن سمجھدار بھی بگڑے ہوئے معاملات کو منٹوں میں سلجھانے کی خاصیت رکھتے ہیں۔ یہ لوگ انتہائی رحم دل شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ( آر) نام وا لے دوسروں کی مالی مدد کرنے والے ہوتے ہیں اور ہر وقت مدد کرنے کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔ اور کھلے دل سے لوگوں کے کام آتے ہیں۔ ( آر) نام والے اپنے سے اونچے لوگوں سے تعلقات بڑھاتے ہیں اس لیے انہیں عزت اور رتبہ جلد ہی مل جاتا ہے۔ ( آر) نام والے جتنے پرسکون نظر آتے ہیں اتنے ہی ضدی اور آتشی مزاج والے ہوتے ہیں۔اگر ضد پر ا ٓجائیں تو پھر ہر صورت اس ضد کو پورا کرواتے ہیں۔ ان کی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ یہ وقتا فوقتا بہت زیادہ ایموشنل بھی ہو جاتے ہیں۔ جو کہ ان کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ہے اور جذباتی ہو کر کوئی بھی فیصلہ لے لیتے ہیں۔ ان کی خامیوں میں سے سب سے بڑی خامی اپنے آپ میں ہی گم رہنا ہے، جس وجہ سے اکثر لوگ انہیں غلط سمجھتے ہیں اور ان کو قصوروار سمجھتے ہیں۔ ناظرین یہاں ہم نے ( آر) نام والے لوگوں کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا مشاہدہ بیان کیا ہے۔ ہمارا مشاہدہ ضروری نہیں کہ ٹھیک ہو غلط بھی ہو سکتا ہے۔اسی لیے ہمارا مشاہدہ آپ کی شخصیت کے مطابق کتنے فیصد درست ہے۔ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔

Female: 0306-4151113

Male: 0301-0147869

Related Post