السلام علیکم ناظرین!آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃ البروج کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃ کی شان قران کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔ سورۃ البروج میں 22آیات اور 1رکوع ہے۔یہ مبارک سورت نبی پاک پر مکی زندگی کے درمیانی دور میں نازل ہوئی۔ یہ وہ دور تھا جب قریش مسلمانوں پر ظلم و ستم کر رہے تھے۔ اس سورت کے آغاز میں اللہ پاک نے چند قسمیں کھا کر یعنی خندقوں والوں کی ہلاکت کا اعلان کیا کہ ان کے لیے دنیا میں بھی سزا ہے اور آخرت میں بھی جہنم کا عذاب ہے۔ خندقوں والے قصے کی نسبت خبیر کے بادشاہوں میں سے آخری بادشاہ زور نواز یہودی کی طرف کی گئی ہے۔ جو مشرک تھا اور اس نے ایسے بیس ہزار افراد کو خندقوں میں ڈال کر زندہ جلا دیا تھا جو عیسائی بن گئے تھے اور انہوں نے خدا پرستی چھوڑ کر بت پرستی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اسی طرح صحیح مسلم وغیرہ میں ساحر راہب اور غلام کا قصہ بھی منقول ہے۔ جب ایک نوجوان لڑکے کی استقامت کو دیکھ کر ہزاروں لوگوں نے ایمان قبول کر لیا اور بادشاہ وقت کی دھمکیوں کے باوجود ایمان سے باز نہ آئے۔ تو ان سب کو خندقوں میں دہکتی ہوئی آگ کے حوالے کر دیا۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ پہلے زمانے میں ایک بادشاہ تھا جس کے پاس ایک جادوگر تھا جب وہ بوڑھا ہو گیا تو بادشاہ نے اس کو ایک لڑکا دیا تاکہ وہ اپنا جادو لڑکے کو سکھا دے۔ وہ لڑکا اس جادوگر سے جادو سیکھنے لگا۔اس لڑکے کے گھر کے راستے میں ایک عبادت گزار عیسائی راہب رہتا تھا۔ لڑکے نے جب اس عیسائی کی باتیں سنی تو اس سے متاثر ہو گیا اور اس کے پاس جا کر اللہ پاک کے دین کا علم سیکھنے لگا اور اللہ پاک کی عطا کردہ صلاحیت سے اندھوں اور کوڑ کے مریضوں کا علاج کرنے لگا۔ ایک دن ایک نابینہ شخص اس کے پاس آیا اور کہنے لگا اگر تم اپنے اسی علم کے ذریعے میری آنکھوں کی روشنی واپس لے آؤ تو میں تمہیں اپنی ساری دولت دے دوں گا۔لڑکے نے جواب دیا کہ مجھے آپ سے کوئی انعام نہیں چاہیے۔ یہ علم تو اللہ پاک کی طرف سے ہے اگر آپ کی بینائی واپس آگئی تو کیا آپ اللہ پاک پر ایمان لے آئیں گے۔ اس شخص نے کہا ہاں پھر اس لڑکے نے اللہ پاک سے ان کے لیے دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی بینائی واپس دے دی تو وہ ایمان لے آیا۔ جب بادشاہ کو اس بات کی خبر ہوئی تو اس نے لڑکے راہب اور نابینا شخص کو اپنے دربار میں بلوا کر کہا کیا میرے علاوہ بھی تمہارا کوئی رب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک ہم سب کا رب ہے۔ بادشاہ نے نابینا شخص اور راہب کو آرے سے چیر کر دو ٹکڑے کر دیا۔بادشاہ نے لڑکے کو قتل کرنے کے لیے اپنے فوجی دستے کو حکم دیا تاکہ وہ اس کو قتل کر دے لیکن لڑکا ہر دفعہ اللہ پاک سے دعا کرتا کہ اللہ تو جس طرح چاہے مجھے ان سے بچا لے اور اللہ پاک اس لڑکے کو بچا لیتے اور اس فوج کو ہلاک کر دیتے ایسا ہی ہوا۔جب بادشاہ کی لڑکے کو قتل کرنے کی ساری کوششیں ناکام ہو گئی تو لڑکے نے بادشاہ سے کہا۔اگر تم مجھے مارنا چاہتے ہو تو ایک بہت بڑے میدان میں سب لوگوں کو جمع کرو۔ پھر میرے ترکش میں سے ایک تیر نکال کر میری کمان میں لگاؤ۔پھر یہ کلمات
بِسْمِ اللّٰہِ رَبِّ ھَذَا الْغُلَامِ
میں اس لڑکے کے رب اللہ کے نام کے ساتھ تیر چلاتا ہوں پڑھ کر مجھ پر تیر پھینکو تمہیں مر جاؤں گا۔ بادشاہ نے ایسا ہی کیا اور لڑکا شہید ہو گیا ساری قوم یہ منظر دیکھ کر پکار اٹھی کہ ہم اس لڑکے کے رب پر ایمان لاتے ہیں کیونکہ وہ جان چکے تھے کہ حقیقی رب اللہ پاک ہے جس کا ذکر یہ لڑکا کر رہا تھا۔ بادشاہ یہ دیکھ کر بہت غصے ہوا اور اس نے اپنے فوجیوں کو خندقیں کھودنے اور اس میں لکڑیوں کے ذریعے آگ جلانے کا حکم دیا۔تمام ایمان والوں کو اس آگ کے گرد جمع کیا اور پھر ہر ایک سے اس کے دین کے بارے میں پوچھا جاتا جو توحید کا اقرار کرتا اسے آگ میں پھینک دیا جاتا۔سارے مومن مردوں اور عورتوں کو آگ میں زندہ چلا دیا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان مومنوں کو ایسی ہمت عطا فرمائی کہ کوئی بھی ایمان چھوڑنے پر راضی نہ ہوا اور ان میں سے ہر ایک نے آگ میں گر جانا قبول کیا۔ اللہ پاک کا کرنا ایسا ہوا کہ خندقوں کے کناروں پر بیٹھے ہوئے کافر بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر چل گئے۔ اللہ پاک قیامت کے دن بھی ان ظالموں کو جہنم کی آگ کا سخت عذاب دیں گے۔ جبکہ ایمان لانے والوں کو اللہ پاک ان کے صبر و استقامت پر جنت کی عظیم ترین نعمتیں عطا کریں گے۔ سورت کے آخر میں قرآن پاک کی عظمت کا بیان ہے فرمایا کہ وہ لوح محفوظ میں ہے۔پھر اس بات سے آگاہ فرمایا کہ اللہ پاک کی پکڑ بہت سخت ہے جس سے فرعون سمود اور اصحاب الاخدود جیسے ظالم لوگ نہیں بچ سکتے۔ ناظرین اگر کسی شخص نے خواب میں سورۃ البروج کو تلاوت کیا تو اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ پاک اس کو ایسا علم و معرفت عطا فرمائیں گے کہ لوگوں کے دلوں میں اس شخص کے لیے محبت پیدا ہو جائے گی۔ناظرین ہمارے روحانی سینٹر میں اسی سورۃمبارکہ کے تعویذات بھی خاص روحانی کلیات کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔اگر آپ بھی مسائل زندگی سے نجات کا یہ تعویذ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
December | What Does Your Birth Month Say About You
آج ہم دسمبر میں پیدا ہونے والے افراد کے بارے میں بات کریں گے۔دسمبر میں پیدا ہونے والے افراد سیر و تفریح کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔یہ لوگ ہر وقت متحرک رہتے ہیں۔انہیں زندگی میں جمود اور ایک ہی برز پر زندگی گزارنا بالکل پسند نہیں ہوتا۔یہ بہت جلدی اکتاہٹ کا شکار ہو جاتے...
Best Surah During Pregnancy
اس سے پہلے ہم آپ کے ساتھ حمل کے پہلے مہینے سے لے کر آٹھویں مہینے کے دوران پڑھی جانے والی سورۂ مبارک شیئر کر چکے ہیں۔جس کے لنکس آپ کو اس موضوع کی ڈسکرپشن میں مل جائیں گے۔آج ہم آپ کے ساتھ حمل کے نویں مہینے میں پڑھی جانے والی سورہ مبارک شیئر کریں گے۔ حمل کا نواں مہینہ...
Agar Biwi Nafarman Aur Bad Zuban Hai To Yeh Mozu Zaroor Dekhen
آج کا موضوع خاص طور پر ایسے افراد کے لئے بنائی گئی ہے جو اپنی بیوی کی بد زبانی اور نافرمانی کی وجہ سے پریشان ہیں۔بیوی ان کی کوئی بات نہیں مانتی۔ہر با ت پر بحث کرتی ہے۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا شروع کر دیتی ہے اور انہیں باتوں کو بنیاد بنا کر بار بار گھر چھوڑ کر میکے...
Purani Se Purani Bandish ka 100% Tor
بعض اوقات حسد کرنے والوں سے کسی کی ترقی برداشت نہیں ہوتی اور وہ ہر وقت ان کو کوئی نہ کوئی نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔یہاں تک کہ جادو اور کالے عملیات کے ذریعے بندش کروا دیتے ہیں۔جیسے کاروبار میں بندش،رشتوں میں بندش اور اولاد کی بندش وغیرہ۔اگر آپ پر بھی کسی...
Hazrat Imam Ali Raza A.S K 10 Farameen
حضرت امام علی رضا ؑ نے فرمایا کہ جس گھر میں خواتین میں سے کسی کا نام فاطمہ ہواس گھر میں فقر و مفلسی داخل نہیں ہوتی۔ 2۔گائے کا گوشت کھانے سے عقل میں فتور پیدا ہوتا ہے،ذہن بھدا ہو جاتا ہے اور بھول (نسیان) پیدا ہو جاتا ہے۔ 3۔گرم یا میٹھی چیزوں کے بعد ٹھنڈا پانی نہیں پینا...
Pregnancy K 8th Month Ki Surah
اس سے پہلے ہم آپ کے ساتھ حمل کے پہلے مہینے سے لے کر ساتویں مہینے کے دوران پڑھی جانے والی سورۂ مبارک شیئر کر چکے ہیں۔جس کے لنکس آپ کو اس موضوع کی ڈسکرپشن میں مل جائیں گے۔آج کا وضوع میں ہم آپ کے ساتھ حمل کے آٹھویں مہینے میں پڑھی جانے والی سورۂ شیئر کریں گے۔ہم کا آٹھواں...
Mah e Rajab Mein Khairat Karne Ki Fazilat
حضرت سلمان فارسی ؓ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ:جس نے رجب میں کچھ بھی خیرات کی اس نے گویا ہزار دینار خیرات کئے اللہ تعالیٰ اس کے بدنکے ہر بال کے برابر نیکی لکھے گااور ہزار درجات بلند فرما کر ہزار گناہ مٹا دے گا۔(غنیۃ الطالبین،ص:355) اس حدیث سے یہ بات تو...
hazrat imam hussain k aqwal
1۔حضرت امام حسین ؑ نے فرمایا: بہت سے مقامات پرخاموشی بہترین مدد گار ہے۔اگرچہ تم بہترین بولنے والے ہی کیوں نہ ہوں۔ 2۔خدا کی جنت دنیا میں کبھی دیکھنے کا شوق ہو! تو فقط ایک بار اپنی ماں کی گود میں کبھی سو کر دیکھنا۔ 3۔اگر دنیا مین تمہیں شدت سے غم ملیں تومیرے غمون کو یاد...
August Mai Jo Paida Hoye Hai Inki Shahsiat
آج کے موضوع میں ہم اگست میں پیدا ہونے والے افراد کے بارے میں بات کریں گے۔اگست میں پیدا ہونے والے افراد بہت خوش اخلاق اور ملنسار ہوتے ہیں۔دکھ اور تکلیف میں دوسروں کے کام آنا انہیں اچھا لگتا ہے۔یہ لوگ بہت زیادہ محنتی ہوتے ہیں اور زیادہ کام کرنے کی وجہ سے یہ صحت کے مسائل...
Best Surah During Pregnancy
اس سے پہلے ہم آپ کے ساتھ حمل کے پہلے مہینے سے چوتھے مہینے کے دوران پڑھی جانے والی سورہ مبارک شیئر کرچکے ہیں۔جس کے لنکس آپ کو اس موضوع کی ڈسکرپشن میں مل جائیں گے۔آج ہم آپ کے ساتھ حمل کے پانچویں مہینے میں پڑھی جانے والی سورہ مبارک شیئر کریں گے۔حمل کا پانچواں مہینہ سٹارٹ...
Nabi Kareem (SAW) Ko Kadu Itna Pasand Kyu Tha?
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ایک درزی نے رسول اللہ ﷺ کی دعوت کی۔کچھ کھانا پکایا۔حضرت انس ؓ نے کہا کہ میں بھی آپﷺ کے ساتھ گیا اس کھانے پر۔پھر آپﷺ کے سامنے جو کی روٹی لائی گئی اور شوربا آیا جس میں کدو تھا اور بھنا ہوا گوشت تھا۔حضرت انس ؓ نے کہا میں دیکھتا تھا رسول...
Kamar Ke Dard Ka Rohani Ilaj
اگر آپ کی کمر میں درد رہتا ہے۔جو کسی صورت بھی کم نہیں ہوتا۔کام کاج کرنامشکل ہو جاتا ہے۔جھک کر کوئی چیز نہیں اٹھائی جاتی یا بیٹھ کر اٹھنا محال ہو جاتا ہے۔ایسا شدید درد کہ نہ لیٹے آرام اورنہ ہی بیٹھ کر آرام آتا ہے۔آپ نے بہت سے علاج بھی کروائے میڈیسن کھا کھا کر تھک چکے...