السلام علیکم ناظرین!آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنے زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت الحدید کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔سورۃ الحدیدمیں 29 آیات اور چار رکوع ہیں اور یہ مدنی سورت ہے۔ حدید لوہے کو کہتے ہیں چونکہ اس سورت میں اللہ پاک نے لوہا پیدا کرنے کا ذکر فرمایا ہے اس لیے اسے سورۃحدید کہا جاتا ہے۔ پہلے اس سورت میں انسان کو یہ بات سمجھائی گئی ہے کہ کائنات میں ہر چیز کا مالک اللہ ہے اسی نے سب کو پیدا کیا ہے وہی خالق ہے کائنات کی ہر شے اس کی حمد و ثنا بیان کرتی ہے وہ شروع سے ہے اور ہمیشہ رہنے والا ہے۔جن فرشتے،انسان،حیوان،جمادات اور نباتات سب کے سب اس کی عظمت و کبر یائی کا اقرار کرتے ہیں۔ اس کے بعد اس سورت میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ایمان لانے اور دین کی راہ میں اپنی جان و مال کو خرچ کرنے کا حکم ہے۔ حقیقت میں تو زمین و آسمان کا مالک اللہ ہی ہے فرمایا کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو اچھی طرح قرض دے اور اللہ پاک اسے اس کے لیے بڑھاتا چلا جائے اور اس کے لیے اپنی پسندیدہ اجرت ثابت ہو جائے۔ پھر ایمان والوں کو جھنجوڑا گیا ہے اور انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ منافقوں اور یہودیوں کی طرح دنیا کی ظاہری خوبصورتی اور چمک دمک سے دل نہ لگا لینا،ارشاد فرمایا کہ کیا ایمان والوں کے لیے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل ذکر الہٰی سے نرم ہو جائے اور جو حق ان پر اتر چکا ہے۔ اس پر مائل ہو جائے اور ان کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان پچھلی قوموں کی طرح نہ ہو جانا جن کو تم سے پہلے ہدایت دی گئی تھی۔آخر میں اس سورت میں اللہ پاک نے انسان کے لیے دنیا کی زندگی کی حقیقت بیان کی ہے تاکہ وہ اس کی ظاہری خوبصورتی سے دھوکہ نہ کھائیں۔ یعنی اس دنیا کی مثال اس کھیتی کی سی ہے جس کی سر سبزی اور تازگی دیکھ کر کاشتکار خوش ہوتا ہے دیکھنے والے رشک کرتے ہیں۔لیکن ایک وقت آتا ہے اور سب کوڑا کرکٹ بن کر ہوا میں اٹھ جاتا ہے۔ دنیا کی زندگی فانی ہے اور یہاں کی ہر چیز زوال پذیر ہے۔لیکن آخرت کی زندگی دائمی ہے اور وہاں کی نعمتیں ہمیشہ باقی رہنے والی ہیں۔ اس لیے مسلمانوں کو حکم دیا جا رہا ہے کہ نیکیاں کمانے اور جنت کو پانے کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ جس کسی شخص نے سورۃ الحدید کو خواب میں تلاوت کیا تو اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ پاک اس انسان کو دنیا و آخرت کی بھلائی اور نور عطا فرمائیں گے۔
سورۃ الحدید کی برکات
ناظرین سورۃ الحدید سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ اگر کسی کا کوئی مشکل کام اٹک گیا ہو جیس،ے جاب میں ترقی نہ ہوتی ہو، مکان بنانے کے لیے سرمایہ نہ ہو، شادی کے اخراجات مہیا نہ ہوتے ہوں تو ان کو چاہیے کہ سورۃ الحدید کو مشک عنبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پراعدادکی صورت میں لکھ کر اس کا تعویز تیار کر لیں۔اور پھر اس پر سورۃ الحدید تلاوت کر کے دم کریں اور تعویذ باحفاظت پاس رکھیں اس عمل کی بدولت مشکل چاہے جیسی بھی ہو آسان ہوگی اور غیب سے مدد ملے گی انشاء اللہ۔ اگر کسی کو کوئی ایسی لاعلاج بیماری لاحق ہو گئی ہو جس کا علاج ممکن نہ ہو اور تمام ڈاکٹرز نے بھی جواب دے دیا ہو تو گھر والوں کو چاہیے کہ روزانہ تین مرتبہ سورۃ الحدید کو تلاوت کر کے عرق گلاب یا صا ف پانی پر دم کر کے مریض کو پلا دیں۔ اس مبارک سورت کی بدولت کیسا ہی لاعلاج مرض کیوں نہ ہو بحکم الہٰی شفا نصیب ہوگی۔گھر نوکری اور کاروبار میں برکت وسعت اور ترقی اور خوشحالی کے لیے سورۃ الحدید کا تعویذ بتائے گئے طریقے کے مطابق تیار کر کے اس پر سورۃ الحدید تلاوت کر کے دم کریں اور تعویذ باحفاظت اپنے پاس رکھیں۔ اس عمل سے انشاء اللہ رزق اور مال و دولت میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ سورۃ الحدیدکا تعویذ ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔
Contrect us:
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869