السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم آپ سے سورۃ الکافرون کے حیران کن فضائل و فوائد شیئر کریں گے اور اس مبارک سورۃمیں آپ کی زندگی کے کون کون سے مسائل کا فوری روحانی حل موجود ہے وہ بھی آپ کو بتائیں گے۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃ کی شان احادیث مبارکہ کی رو سے بتا رہے ہیں۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:جو شخص سورۃ الکافرون کی تلاوت کرے اسے چوتھائی قرآن کے برابر ثواب ملے گا۔اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فجر مغرب اور طواف کے بعد کی دو رکعت میں سے پہلی وتر کی دوسری رکعت اور رات کو سونے سے قبل سورۃ الکافرون کی تلاوت کا معمول تھا۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا: ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ سورۃ الکافرون پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ بدعت کی راہ پر چلے گا اور دنیا پر مغرور ہوگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا: اگر غم ہے تو خوشی حاصل ہوگی۔ ناظرین سورۃ الکافرون میں کل چھ آیات ہیں اور یہ سورۃمبارکہ مکی ہے۔مشرکین مکہ جب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو زبانی اور جسمانی تشدد کے باوجود توحید کی دعوت سے نہ روک سکے تو انہوں نے سودے بازی کی پیشکش کی۔ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو دعوت دی کہ آؤ کچھ دو اور کچھ لوگوں کی بنیاد پر ہم آپس میں مصالحت کر لیں۔ایک سال آپ ہمارے خداؤں کی عبادت کر لیا کریں اور ایک سال ہم آپ کے معبود کی عبادت کر لیا کریں گے۔ اس کے جواب میں یہ سورۃ الکافرون نازل ہوئی۔ اس سور ت میں اللہ پاک نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ذریعے کفار کو توحید یعنی ایک اللہ کی عبادت کی دعوت دی اور ان پر یہ واضح کر دیا گیا کہ توحید اور شرک دو متصادم نظام ہیں۔ دونوں میں مصالحت کی کوئی صورت نہیں یوں کفار کی امیدوں کا خاتمہ کر دیا۔آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جب یہ سورۃکفار کو سنائی تو وہ اس بات سے مایوس ہو گئے کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کبھی ان کی بات نہیں سنیں گے۔

سورۃ الکافرون سے ہزاروں
مسئلے سے فوری چھٹکارا


ناظرین سورۃ الکافرون سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔جیسا کہ آپ کے گھر پر بہت ہی افتیں یا بلائیں ہیں۔ مالی لحاظ سے یا بیماریوں کی وجہ سے یا کسی قسم کے نحس اثرات گھر پر موجود ہے۔ تو سورۃ الکافرون کو 101 مرتبہ اول و آخر 11 بار درود پاک کے ہمراہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے گھر کے تمام افراد پی لے اور کچھ پانی کو گھر کی دیواروں پر چھڑکے تو ہر طرح کی آفت اور مصیبت اور نہس اثرات گھر سے دفعہ دور ہو جائیں گے اس عمل کو 21 روز تک بلا ناغہ کرے۔ اگر کسی لڑکی یا لڑکے کی شادی میں ایسی شدید رکاوٹ ہو کہ رشتے نہ ا ٓرہے ہوں یا بات شادی تک نہ پہنچ پا رہی ہو تو ایسی صورت میں سورۃ الکافرون کو مشکمبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویز تیار کر لیں۔ اور پھر اس پر سورۃ الکافرون روزانہ تلاوت کر کے دم کرتے رہے انشاء اللہ شادی میں حائل ہر رکاوٹ دور ہوگی اور بہترین رشتہ میسر آئے گا۔ جو شخص اس مبارک سورت کو روزانہ عبادت نماز عشاء 11 مرتبہ اول و آخر 11 بار درود پاک کے ہمراہ پڑھنے کا معمول بنا لیں تو اس کے دل سے بغض کینہ حسد جھوٹ دھوکہ فریب نفاق گویا ہر قسم کی اخلاقی برائی نکل جائے گی۔ اور وہ انسان شیطانی وسوسوں سے بھی محفوظ رہے گا۔ لیکن اگر جادو وغیرہ کی وجہ سے وہم یا وسوسے آتے ہیں تو یہی وظیفہ سورۃ الکافرون کے تعویز پر کریں انشاء اللہ ہر وسوسہ وہم یا شیطانی اثرات خوری ختم ہو جائیں گے۔چھوٹا بچہ جو روتا بہت ہو اور اس کے رونے کی بظاہر کوئی وجہ بھی سامنے نہیں آتی تو ایسی صورت میں بچہ عموما نظر بد کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس لیے ایسی صورت میں سورۃ الکافرون کا تعویذ بچے کے گلے ہوئے پہنا کر اس پر اس سورۃمبارکہ کو سات مرتبہ اول و آخر 11 بار درود پاک کے ساتھ پڑھ کر بچے پر دم کر دے تو بچہ فورا چپ ہو جائے گا اور سکون محسوس کرے گا اور نظر بد کا اثر بھی فوری زائل ہوگا۔اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ سورۃ الکافرون کا تعویذ ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

Contrect us:
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869