السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃمحمد کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔جو شخص سورۃمحمد کو روزانہ ایک مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے گا اسے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات گرامی سے محبت ہو جائے گی۔ کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت اصل دین ہے اور جسے آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت حاصل ہو جائے۔ وہ سمجھے کہ اسے دنیا کی بڑی سعادت حاصل ہو گئی ہے۔سورہ محمد مدنی سورت ہے اور اس کی 38 آیات اور چار رکوع ہیں۔ یہ سورت بڑی بابرکت ہے کیونکہ یہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نام کی طرف منسوب ہے اور اس کے علاوہ اس کا ایک اور مشہور نام قتال بھی ہے جو آیت نمبر 20 کے فقرے سے محفوظ ہے۔ یہ مبارک سورۃ اس زمانے میں نازل ہوئی جب صورتحال یہ تھی کہ مکہ میں خاص طور پر عرب کی سرزمین میں بالعموم ہر جگہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا اور مسلمان ہر طرف سے سمٹ کر مدینہ طیبہ کے دارالامان میں جمع ہو گئے تھے۔ مگر کفار قریش یہاں بھی ان کو چین سے بیٹھنے نہیں دے رہے تھے مدینے کی چھوٹی سی بستی ہر طرف سے کفار کے نرغے میں گھری ہوئی تھی اور وہ اسے مٹا دینے پر تلے ہوئے تھے۔ ایسے حالات میں سورۃمحمد نازل فرمائی گئی اس کا موضوع اہل ایمان کو جنگ کے لیے تیار کرنا اور ان کو اس سلسلے میں ابتدائی ہدایات دینا تھا۔ اس سورت کے آغاز میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت دو گروہوں کے درمیان مقابلہ درپیش ہے۔ ایک گروہ وہ جو حکم ماننے سے انکار کر چکا ہے۔ اور دوسرا گروہ وہ ہے جو کہ حق کو مان گیا ہے اس کے بعد مسلمانوں کو ابتدائی جنگی ہدایات دی گئی ہیں ان کو اللہ کی مدد اور رہنمائی کا یقین دلایا گیا ہے اور اللہ پاک کی راہ میں قربانیاں دینے پر بہترین اجر کی امید دلائی گئی ہے اور دنیا سے لے کر آخرت تک وہ اس کا اچھے سے اچھا پھل پائیں گے۔ پھر کفار کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی ہٹ دھرمی کے باعث دنیا و آخرت میں بہت برا انجام دیکھیں گے۔ پھر منافقین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اللہ اور اس کے دین کے معاملے میں منافقت اختیار کرنے والوں کا کوئی عمل بھی اللہ کے نہیں ہے۔ آخر میں مسلمانوں کو انفاق فی سبیل اللہ کی دعوت دی گئی ہے اور ان کو اللہ کے دین کو غالب کرنے کے لیے اپنی جان و مال کے ساتھ جنگ کرنے کو کہا گیا ہے۔ اور کہا کہ اس وقت جو بخل سے کام لے گا تو وہ اللہ کا کچھ بھی نہ بگاڑے گا بلکہ خود کو ہی ہلاکت میں ڈالے گا۔ اللہ کسی کا محتاج نہیں ہے اس کے دین کی خاطر قربانیاں دینے سے ایک گروہ اگر جی چرائے گا تو اللہ اسے ہٹا کر دوسرا گروہ اس کی جگہ لے آئیں گے۔ ناظرین حضرت ابن سرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جو شخص خواب میں سورہ محمد کی تلاوت کرتا ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ دشمنوں پر فتح حاصل کرے گا۔اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ وہ دنیا میں توفیق خیر پائے گا۔ناظرین سورۃمحمد سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ اگر کسی کی کوئی دلی مراد ہو جو عرصہ دراز سے پوری نہ ہو پا رہی ہو، یا کوئی ایسا جائز مقصد ہو جس کو وہ جلد پانا چاہتا ہو تو اس کو چاہیے کہ سورۃمحمد کی آیت نمبر 11 کو روزانہ 21 مرتبہ اول و آخر 11 بار درود پاک کے ہمراہ تلاوت کرے۔اس مبارک آیت کی برکت سے ایک ایسا ہی جائز مقصد ہوگا بحکم الٰہی جلد پورا ہوگا۔اگر کسی ماں کا دودھ اس کے نومولود بچے کے لیے پورا نہ پڑتا ہو تو اس کو چاہیے کہ سورۃ محمد کو مشک عنبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویذ تیار کر لیں۔ اور پھر اس پر سورۃمحمد تلاوت کر کے دم کرے اور پھر تعویذ گلے میں پہن لے انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے دودھ بڑھے گا۔ اگر کوئی مالدار ہونا چاہے تو سورۃمحمد کو روزانہ فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کا معمول بنا لیں۔ اس عمل سے انشاء اللہ وہ دن بدن غنی ہوتا جائے گا۔ اگر اس سورت کا تعویذ بنا کر گلے میں پہن لیں تو اس عمل کی برکت سے آپ اتنے مالدار اور امیر ہو جائیں گے کہ دوسروں کی مالی مدد بھی کر سکیں گے۔ اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ سورۃمحمد کا تعویز ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Ayatul Kursi Ki Fazilat Hadees Ki Roshni Mein | Aulad Aur Maal Ko Pahunche Waly 3 Faidy
آج کے موضوع میں آپ کو بتائیں گے کہ اٹھتے بیٹھتے آیت الکرسی پڑھا کریں۔کیونکہ آیت الکرسی پڑھنے کے بے شمار فضائل ہیں۔احادیث میں بھی آیت الکرسی کے بے شمار فوائد بیان کئے گئے ہیں۔لیکن آج ہم آپ کے ساتھ احادیث کی روشنی میں چند فوائد کا ذکر کریں گے۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ:آیت...
Astaghfar Parhna Ka Raaz | Astaghfar Ki Fazilat | Benefits To Recite 70 Astaghfar Daily
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کوئی استغفارکو اپنے اوپر لازم کر لے تو اللہ اس کے لیے ہر تنگی سے نکلنے اور ہر رنج سے نجات پانے کی راہ ہموار کر دے گا اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائے گا، جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا“عبداللہ بن مسعود ؓ سے...
Qabar Mein Murde Se Kiya Jane Wale Sawal | Kia Murda Qabar Mein Sun Sakta Hain?
ایک روایت میں حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب بندے کو قبر میں رکھا جاتا ہے اور اس کے ساتھی لوٹتے ہیں تو وہ ان کے جوتوں کی آہٹ سنتا ہے۔ اس کے پاس دو فرشتے آتے ہیں اسے بٹھاتے ہیں ؎ پھر کہتے ہیں کہ تومحمد ﷺ کے متعلق کیا کہتا تھا تو مؤمن کہہ...
Surah Mulk K Amal Se Aap K Har Jaiz Kam Pury Ho Gy | Surah Mulk Ki Fazilat | Benefits Of Surah Mulk
سورہ ملک ایک ایسی سورت ہے جس کی بے شمار فضیلتیں اور برکتیں ہیں۔سورہ الملک کی تلاوت کرنے والے کے ہر کام میں آسانی ہو جاتی ہے۔سب رکاوٹیں دور ہو جاتی ہیں۔اگر سورہ الملک کو رات سونے سے قبل پڑھا جائے تو اللہ کی حفاظت رہتی ہے۔سورہ الملک کو روزانہ فجر کی نماز کے بعد پڑھنے سے...
Ayatul kursi Ki Fazilat | Ayatul Kursi K Kamalat | Benefits Of Ayatul Kursi
کسی گاؤں میں ایک بندہ تھا۔اس کے پاس بہت خوبصورت اور نسلی بھینسیں تھیں۔اکثر رات کو ایک چور اس کی حویلی میں بھینسیں چوری کرنے کی نیت سے آتا لیکن وہاں پر کچھ بھی نہ دیکھ پاتا۔لیکن صبح جب اس کی حویلی میں جاتاتو بھینسیں وہیں پر مو جو دہوتیں۔یہ دیکھ کر وہ بڑا حیران ہوتا۔ایک...
Aap Jo Chahain Gy Waisa Hi Ho Ga Inshallah | Soch Ko Taqat Dene Wala Rohani Hal | Depression/Zahni Dabao
اکثر سائلین اس بات کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ لوگ ان کی عزت نہیں کرتے۔نہ ہی گھر میں ان کی عزت ہے اور نہ ہی دفتر میں۔گھر والے اگر بات نہیں مانتے تو خاندان والے بھی نہیں مانتے۔اور نہ ہی دفتر میں کوئی ان کی بات کو Understandکرتا ہے۔جس کی وجہ سے معاملات خراب ہوتے...
Surah Fatiha K 5 Fazail | Ahmiyat / Fazilat | Benefits Of Surah Fatiha
سورہ الفاتحہ قر آن پاک کی ایک ایسی سورت ہے جس میں شفاء، روحانیت،فیض اور برکت کے بے شمار خزانے پوشیدہ ہیں۔ اگر کوئی بیماری ہو۔ رزق کی تنگی ہو۔مالی حالات ٹھیک نا ہوں۔گھر میں ناچاقی ہو۔میاں بیوی کے جھگڑے ہو ں۔ہر مسئلے کا حل سورہ ال فاتحہ میں موجود ہے۔لہٰذا آج ہم آپ کو...
Burj Mezan Ki Shakhsiyat Aur Mizaj | Personality Secrets Of Libra | Libra Great Personality
آج ہم بات کریں گے برج میزان کے بارے میں یہ افراد بہت خاموش طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔کسی کے ساتھ ناانصافی ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔سیدھی بات منہ پر کرنے والے ہوتے ہیں۔ہر طرح کی برائیوں سے دور رہتے ہیں کسی سے ان کی مرضی کے بنا بات چیت نہیں کرتے، اپنے کام میں خوب محنت کرنے...
Surah Fatiha Ka Amal | Ap Khushi Ko Nahi Khushi Aap Ko Talash Karen
آج آپ کو سورہ الفاتحہ کا ایسا انوکھا عمل بتائیں گے۔کہ اس عمل کو کرنے کے بعد آپ خوشیوں کو نہیں خوشیاں آپ کو تلاش کریں گی۔عمل کا طریقہ یہ ہے کہ سورہ الفاتحہ کو روزانہ 5بار پڑھنا ہے۔اور ایاک نعبد وایاک نستعین کا کثرت سے ورد کرنا ہے۔یہ بہت ہی زبردست اور پر تاثیر عمل ہے۔اس...
ایک ہاتھ کا دماغ کےکنٹرول میں نہ رہنا
ایلین ہینڈ سنڈروم ایک ایسی سنگین بیماری ہے۔ جس میں مریض اپنے ایک ہاتھ کا کنٹرول کھو دیتا ہے اور پھر وہ ہاتھ چونکہ دماغ کی کسٹڈی سے باہر ہو جاتا ہے۔ اور ایسے کام کرتا ہے جیسے کہ اس ہاتھ کا اپنا ایک الگ ہی دماغ ہے جو اسے ہدایات دے رہا ہے۔ مثال کے طور پر ہمارے روحانی...
بیوی یا منگیتر کی بے وفائی کا وہم
ایسے شوہر یا منگیتر جو اتھیلو سنڈروم کا شکار ہو جائیں جو کہ ایک غلط سوچ پر پختہ یقین وہم یا فریب کی ایک بیماری ہے۔ جس میں شوہر کو یہ وہم ہو جاتا ہے کہ اس کی بیوی اس کے ساتھ بے وفائی کر رہی ہے۔ یہی وہم انسان کو اپنی منگیتر پر نظر رکھنے آنے جانے پر پابندی لگانے اس کا...
جسم کی رنگت کا نیلا ہو جانا
ارجیریا سکن کی ایک بیماری ہے جو جسم میں سلور کے جمع ہو جانے کے باعث پیدا ہوتی ہے۔ یہ متاثرہ انسان کی سکن، آنکھوں، اندرونی اعضاء، ناخن اور مسوڑوں کو نیلے سرمئی رنگ میں تبدیل کر سکتی ہے۔ ایسے لوگوں کے چہرے پر سن لائٹ پڑنے سے ان کے ہاتھوں ماتھے آنکھوں کی سفیدی اور ناخنوں...