السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم بیان کریں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی عظیم ترین سورت سورۃمحمد کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ مگر اس سے پہلے ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بتا رہے ہیں۔جو شخص سورۃمحمد کو روزانہ ایک مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے گا اسے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات گرامی سے محبت ہو جائے گی۔ کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت اصل دین ہے اور جسے آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت حاصل ہو جائے۔ وہ سمجھے کہ اسے دنیا کی بڑی سعادت حاصل ہو گئی ہے۔سورہ محمد مدنی سورت ہے اور اس کی 38 آیات اور چار رکوع ہیں۔ یہ سورت بڑی بابرکت ہے کیونکہ یہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نام کی طرف منسوب ہے اور اس کے علاوہ اس کا ایک اور مشہور نام قتال بھی ہے جو آیت نمبر 20 کے فقرے سے محفوظ ہے۔ یہ مبارک سورۃ اس زمانے میں نازل ہوئی جب صورتحال یہ تھی کہ مکہ میں خاص طور پر عرب کی سرزمین میں بالعموم ہر جگہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا اور مسلمان ہر طرف سے سمٹ کر مدینہ طیبہ کے دارالامان میں جمع ہو گئے تھے۔ مگر کفار قریش یہاں بھی ان کو چین سے بیٹھنے نہیں دے رہے تھے مدینے کی چھوٹی سی بستی ہر طرف سے کفار کے نرغے میں گھری ہوئی تھی اور وہ اسے مٹا دینے پر تلے ہوئے تھے۔ ایسے حالات میں سورۃمحمد نازل فرمائی گئی اس کا موضوع اہل ایمان کو جنگ کے لیے تیار کرنا اور ان کو اس سلسلے میں ابتدائی ہدایات دینا تھا۔ اس سورت کے آغاز میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت دو گروہوں کے درمیان مقابلہ درپیش ہے۔ ایک گروہ وہ جو حکم ماننے سے انکار کر چکا ہے۔ اور دوسرا گروہ وہ ہے جو کہ حق کو مان گیا ہے اس کے بعد مسلمانوں کو ابتدائی جنگی ہدایات دی گئی ہیں ان کو اللہ کی مدد اور رہنمائی کا یقین دلایا گیا ہے اور اللہ پاک کی راہ میں قربانیاں دینے پر بہترین اجر کی امید دلائی گئی ہے اور دنیا سے لے کر آخرت تک وہ اس کا اچھے سے اچھا پھل پائیں گے۔ پھر کفار کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی ہٹ دھرمی کے باعث دنیا و آخرت میں بہت برا انجام دیکھیں گے۔ پھر منافقین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اللہ اور اس کے دین کے معاملے میں منافقت اختیار کرنے والوں کا کوئی عمل بھی اللہ کے نہیں ہے۔ آخر میں مسلمانوں کو انفاق فی سبیل اللہ کی دعوت دی گئی ہے اور ان کو اللہ کے دین کو غالب کرنے کے لیے اپنی جان و مال کے ساتھ جنگ کرنے کو کہا گیا ہے۔ اور کہا کہ اس وقت جو بخل سے کام لے گا تو وہ اللہ کا کچھ بھی نہ بگاڑے گا بلکہ خود کو ہی ہلاکت میں ڈالے گا۔ اللہ کسی کا محتاج نہیں ہے اس کے دین کی خاطر قربانیاں دینے سے ایک گروہ اگر جی چرائے گا تو اللہ اسے ہٹا کر دوسرا گروہ اس کی جگہ لے آئیں گے۔ ناظرین حضرت ابن سرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جو شخص خواب میں سورہ محمد کی تلاوت کرتا ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ دشمنوں پر فتح حاصل کرے گا۔اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ وہ دنیا میں توفیق خیر پائے گا۔ناظرین سورۃمحمد سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ اگر کسی کی کوئی دلی مراد ہو جو عرصہ دراز سے پوری نہ ہو پا رہی ہو، یا کوئی ایسا جائز مقصد ہو جس کو وہ جلد پانا چاہتا ہو تو اس کو چاہیے کہ سورۃمحمد کی آیت نمبر 11 کو روزانہ 21 مرتبہ اول و آخر 11 بار درود پاک کے ہمراہ تلاوت کرے۔اس مبارک آیت کی برکت سے ایک ایسا ہی جائز مقصد ہوگا بحکم الٰہی جلد پورا ہوگا۔اگر کسی ماں کا دودھ اس کے نومولود بچے کے لیے پورا نہ پڑتا ہو تو اس کو چاہیے کہ سورۃ محمد کو مشک عنبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویذ تیار کر لیں۔ اور پھر اس پر سورۃمحمد تلاوت کر کے دم کرے اور پھر تعویذ گلے میں پہن لے انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے دودھ بڑھے گا۔ اگر کوئی مالدار ہونا چاہے تو سورۃمحمد کو روزانہ فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کا معمول بنا لیں۔ اس عمل سے انشاء اللہ وہ دن بدن غنی ہوتا جائے گا۔ اگر اس سورت کا تعویذ بنا کر گلے میں پہن لیں تو اس عمل کی برکت سے آپ اتنے مالدار اور امیر ہو جائیں گے کہ دوسروں کی مالی مدد بھی کر سکیں گے۔ اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ سورۃمحمد کا تعویز ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Jafar Name Amazing Personality
السلام علیکم ناظرین! آج کے موضوع میں ہم آپ کو جعفر نام کا مطلب، لکی نمبر، لکی پتھر اور اسم اعظم کے متعلق بتائیں گے۔ ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ جعفر نام کے لوگوں کا مزاج کیسا ہوتا ہے اور یہ نام ان کی طرز زندگی پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔ مگر اس سے پہلے ہم آپ کو بتاتے...
What Is Your Lucky And Unlucky Name
السلام علیکم ناظرین!ہمارا آج کا موضوع ہے کہ کون سے نام انسان کے لیے لکی ہوتے ہیں اور کون سے نام انسان کی شخصیت پر بھاری ہوتے ہیں۔ اس لیے آج کا یہ موضوع آپ کے لیے بہت ہی انفارمیٹو ہونے والی ہے کیونکہ اس موضوع میں ہم آپ کو نام کے ایسے حقائق بتانے جا رہے ہیں جنہیں سن...
Khushboo Lagane Ki Ahmiyat Aur Fazilat
السلام علیکم ناظرین! آج کی اس موضوع میں ہم آپ کو خوشبو لگانے کی اہمیت اور فضیلت کے بارے میں بتائیں گے۔ ویسے تو خوشبو لگانا ہر ایک کو بہت پسند ہوتا ہے۔خوشبو سے انسان کی طبیعت پر بھی اثر پڑتا ہے اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو خوشبو پسند رہی ...
Paheliyan With Answers In Urdu
السلام علیکم ناظرین آج کے موضوع میں آپ سے چند مشکل اور دلچسپ پہیلیاں پوچھی جائیں گی جو کہ آپ کے جنرل نالج میں اضافے کے لیے بہت مفید ثابت ہوں گی۔اور اگر آپ نے ان کا صحیح اور فوری جواب دے دیا تو سمجھ لیجئے گا کہ آپ بہت چست اور تن درست دماغ کے مالک ہیں۔ ان پہیلیوں کا...
Maraqaba | How To Do Muraqaba
آج کے موضوع میں ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ آپ اپنی زندگی کے الجھے ہوئے معاملات کا روحانی حل صرف 10 منٹ میں کیسے جان سکتے ہیں؟ اس سلسلے میں یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ اپنے اعمال جن سے مسائل کا روحانی حل جانا جاتا ہے۔ ہم ان کو استخارہ نہیں کہہ سکتے بلکہ ایسے اعمال کو ہم...
Calculate Your Ism e Azam
اگر آپ اپنا اپنے نام کا اسم اعظم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ قائم کریں۔ Female: 0306-4151113Male: 0301-0147869
Laylat al Qadr Ki Fazilat
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”رمضان کے آخری عشرے میں شب قدر تلاش کرو۔پھر اگر تم میں سے کوئی کمزوری دکھائے یا عاجز ہو جائے تو آخری سات راتوں میں سستی نہ کرو۔ Female: 0306-4151113Male:...