السلام علیکم ناظرین!سورۃ الزمر مکی سورت ہے اور اس میں 75 آیتیں اور آٹھ رکوع ہیں۔ اس سورت کے آخر میں جہنمیوں اور جنتیوں کے گروہوں کا ذکر ہے اس لیے اس کا نام سورہ زمر ہے اور اس سورت کا موضوع توحید عملی ہے۔ اس سورت میں دعوت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اصل مقصد بتایا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان صرف اللہ کی بندگی اختیار کرے اور کسی دوسرے کی اطاعت و عبادت سے اپنی خدا پرستی کو آلودہ نہ کرے۔ اور اسی حقیقت کو بار بار مختلف انداز سے پیش کرتے ہوئے نہایت زوردار طریقے پر توحید کی حقانیت اور اسے ماننے کے عمدہ نتائج اور شرک کی غلطی اور اس پر جمے رہنے کے برے نتائج کو واضح کیا گیا ہے۔ اور لوگوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اپنی غلط روش سے باز ا ٓکر اپنے رب کی رحمت کی طرف پلٹ آئیں۔ اسی سلسلے میں اہل ایمان کو ہدایت فرمائی گئی ہے کہ اگر اللہ کی بندگی کے لیے ایک جگہ تنگ ہو گئی ہے تو اس کی زمین وسیع ہے۔ اپنا دین بچانے کے لیے کسی اور طرف نکل کھڑے ہوں۔اللہ پاک تمہارے صبر کا اجر دے گا دوسری طرف نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے فرمایا گیا ہے کہ ان کفار کو اس طرف سے بالکل مایوس کر دو کہ ان کا ظلم و ستم کبھی تم کو اس راہ سے پھیر سکے گا کہہ دو کہ تم میرا راستہ روکنے کے لیے جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہو کر ڈالو میں اپنا یہ کام جاری رکھوں گا اس کے بعد اس سورت میں توبہ اور اللہ پاک کی طرف پلٹنے کا بیان ہے۔ آخر میں احوال قیامت کے بیان پر سورۃ کا اختتام ہوتا ہے۔سورۃ الزمر کو خواب میں پڑھنے کی تعبیر حضرت ابن سیرین رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ سورۃ الزمر کی تلاوت کر رہا ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ پاک اس کے گناہ معاف فرمائے گا۔ اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اس کا دین قوی ہوگا۔ ناظرین سورۃ الزمر سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ جس کسی کےمال و دولت میں برکت نہ رہتی ہو، اور وہ چاہتا ہو کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس کے رزق میں اس کو فراغی عطا فرمائے تو اس کو چاہیے کہ سورۃ الزمر کو مشک عنبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویذ تیار کر لے۔ اور پھر اس پر سورۃالزمر کو تلاوت کر کے دم کرے اور پھر یہ تعویذ باحفاظت پاس رکھے۔ اس عمل سے اللہ پاک اس کے رزق میں برکت عطا فرمائیں گے اور اسے مال و دولت کی کبھی کمی نہیں ہوگی۔ اگر کسی پر جھوٹی تہمت کے باعث یا غلط فہمی کی وجہ سے اس کی عزت میں کمی آگئی ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ سورۃزمر کو 21 روز تک تلاوت کرے۔ اس مبارک سورت کی برکت سے اس انسان کو عزت و وقار دوبارہ حاصل ہو جائے گا۔ اگر یہی وظیفہ اس کے تعویذ پر کرے تو نہ صرف معاشرے میں باعزت مقام حاصل ہوگا بلکہ لوگوں کے دلوں میں آپ کی قدر و منزلت دن بدن بڑھے گی انشاء اللہ۔ جو کوئی اپنے گناہوں پر نادم ہو اور چاہتا ہو کہ اللہ پاک اس کو بخش دے تو اس کو چاہیے کہ روزانہ سورۃ زمر کو تلاوت کرنا اپنی زندگی کا معمول بنا لے۔ اس مبارک صورت کی برکت سے اللہ کی ذات اس کے تمام گناہوں کو معاف فرما دیں گے اور اسے دنیا اور آخرت کی نعمتوں سے نوازیں گے انشاء اللہ۔ اگر آپ کو تعویذ کو تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ سورۃ الزمر کا تعویز ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبر پر رابطہ کریں۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Dua Mangne Se Pahle | Nabi Kareem (S.A.W) Par Darood Bhagne Ki Fazilat | Dua Ki Qabooliyat
ضرت فضالہ بن عبید ؓفرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ (ایک روز) ہمارے درمیان تشریف فرماتھے کہ ایک آدمی (مسجدمیں) داخل ہوا نماز پڑھی اور دعا مانگنے لگا”یااللہ مجھے معاف فرمامجھ پر رحم کر“ آپ ﷺ نے فرمایا ”اے نمازی تو نے(دعا مانگنے میں)جلدی کی۔جب نماز پڑھ چکو اور دعا کے لئے بیٹھو...
Delivery K Bad Hone Wali Shadeed Depression Ka Rohani Ilaj | Depression Ka Ilaj
بعض خواتین بچے کی پیدائش کے کچھ دن بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں۔بات بات پر جھگڑنے لگتی ہیں۔زیادہ غصہ کرنے لگتی ہیں۔بلاوجہ چڑچڑی ہو جاتی ہیں اور بات بے بات پر رونے لگتی ہیں۔شدید ڈپریشن اور اینگزائٹی میں چلی جاتی ہیں۔ایسی خواتین کو سمجھ نہیں آتا کہ ان کے ساتھ...
Bukhar Ki Surat Mein Lgany Waly Jhatke Se Shifa Ka Taweez | Bukhar Ka Ilaj | Fever Treatment
اکثر سائلین کے لیے اس وقت صورت حال انتہائی پریشان کن ہو جاتی ہے۔جب ان کے بچے کو بخار کی صورت میں جھٹکے لگنا شروع ہو جاتے ہیں۔اس وقت بچے کی حالت بہت خراب ہو جاتی ہے۔جھٹکے لگنے کی وجہ سے بعض اوقات بچے گر بھی جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے وہ زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔والدین ڈاکٹری...
Bilawaja Gussa Aane Ki Wajuhat | Aap Ko Gussa Kitna Aur Kiyun Aata Hai? | How To Control Anger
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو بلاوجہ غصہ آجاتا ہے یا چڑچڑا پن رہتا ہے اور بات بھی کوئی نہیں ہوتی۔یا آپ خوامخواہ ہی دوسروں سے جھگڑنے لگتی ہیں۔یا آپ کے بال اچانک سے گرنا شروع ہو گئے ہیں اور چہرہ بے رونق ہو گیا ہے اور رنگت پیلی ہو گئی ہے یا پھیکی پڑ گئی ہے۔بعض گھروں میں تو...
Purany Jigar K Marz Se Nijat Ka Taweez | Jigar Ki Bimari Ka Ilaj | Taweez/Wazifa/Rohani Ilaj
آج کا موضوع ایسے افراد کے لئے ہے جو عرصہ دراز سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔جن کا جگر بری طرح سے خراب ہو گیا ہے۔جگر خون نہیں بنا رہا۔جس کی وجہ سے جسم میں خون کی کمی ہو چکی ہے۔کھانا ہضم نہیں ہوتا۔دل متلی کرتا ہے۔طبعیت اور دل اس قدر بوجھل ہو جاتے ہیں کہ آپ کو کچھ بھی...
Shohar Aur Biwi Ke Ik Dusry Pr Haqooq | Miya Biwi K Haqooq | Hadees Ki Roshni Mein
آج کے موضوع میں آپ کے ساتھ شئیر کریں گے میاں بیوی کے ایک دوسرے پر حقوق حدیث کی روشنی میں۔حضرت عائشہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ عورت پرتمام لوگوں میں سے کس کا حق زیادہ ہے؟ تو رسول اللہ ﷺنے فرمایا:”عورت پر سب سے زیادہ حق اس کے شوہر کا ہے“ایک صحابیؓ نے حضور اکرم ﷺ سے...
Behtareen Shohar Ki Pehchan | Husband Wife Quotes |Misali Shohar Ki Khubiyan
آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھ شئیر کریں گے بہترین شوہر کی چندخصوصیات(1) جو اپنی بیوی کے ساتھ نرمی، خوش اخلاقی اورحسن سلوک کے ساتھ پیش آئے۔(2) جو اپنی بیوی کے حق ادا کرنے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی نہ کرے۔(3) جو اپنی بیوی کا اسطرح ہو کر رہے کے کسی اجنبی عورت پر...
Imam Baqir (A.S) K Aqwal | Farman Hazrat Imam Baqir(A.S) | Best Islamic Quotes About Momin
قیامت کے دن اللہ تعالیٰ لوگوں سے اس حکمت کے مطابق پوچھ گچھ کرے گا جو اس نے دی ہے۔والدین کے ساتھ حسن سلوک اور اپنے رشتہ داروں کی عیادت سے قیامت کے دن حساب کتاب میں آسانی ہوگی۔جسمانی خواہش پر قابو پانے سے زیادہ کوئی طاقت نہیں ہے۔روزہ جہنم کی آگ سے ڈھال ہے۔ صدقہ اور ڈول...
Imam Jafar Sadiq K Aqwal | Golden Words Of Imam Jafar Sadiq | Islamic Quotes In Urdu
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: ''دل اللہ کا حرم ہے، اس لیے اس میں اللہ کے سوا کسی چیز کو نہ ٹھہراؤ (دل کا مقام صرف اسی کا ہے، اس لیے دنیا کی محبت کو اس سے دور رکھو۔) امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: ''ہمارے حقیقی پیروکار وہ ہیں جو جب تنہا ہوتے ہیں تو اللہ...
Bachon Ki Tamam Bimariyon Se Shifa Ka Taweez | Dua For Protection Of Children/Rohani Ilaj
اگر ایسا ہو رہا ہے کہ آپ کا بچہ بار بار بیمار پڑ جاتا ہے اور ہر بار دوائی لینی پڑتی ہے۔وقتی ظور پے تو بچے کو آرام آجاتا ہے لیکن کچھ دن کے بعد بچہ پھر سے بیمار ہو جاتا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ بچے کے اندر سے ابھی پچھلی بیماری کے جراثیم پوری طرح سے ختم نہیں ہوئے تھے اور...
Hazrat Abu Talib Ka Waqiya | Jannat Se Phal Ka Aaina | Islam Ka Safar
شیخ مفید ؒ بیان کرتے ہیں یمن میں ایک زاہد رہتا تھا جو ہر وقت عبادت و ر یاضت میں مشغول رہتا تھا۔ اس زاہد کا نام مشرم بن وعیب تھا اور یہ زاہد یمن نام سے مشہور تھا۔ اس کی عمر ایک سو نوے سال تھی اور یہ اکثر اوقات یہ دعا کرتا تھا۔ ”اے اللہ اپنے حرم سے کسی بزرگ کو بھیج تا...
Waqia e Miraj | Hazoor (S.A.W) Ko Alam e Barzakh Ki Sair Karwai | Greatest Miracle Of Pophet Muhammad (S.A.W)
عالم برزخ یعنی عالم دنیا کے ہر ایک نیک و بد عمل کے اشکال عالم برزخ میں ظاہر ہوں گے۔ حضور اکرم ﷺ کو وہ اشکال اس طرح دکھلائی گئیں۔عالم برزخ کی شکل (1): ایک مقام پر حضور ﷺ نے ملا حظہ فرمایا کہ ایک بد نصیب قوم سخت تکالیف میں مبتلا ہے،انہیں زمین پر چت لٹا رکھا ہے اور ان کے...