سورہ الفلق اور سورہ الناس قران پاک کی دو اہم سورہ مبارک ہیں ان دونوں سورتوں میں اللہ تعالی کی پناہ مانگی گئی ہے۔سورہ الفلق اور سورہ الناس پڑھنے کے بے شمار فوائد برکتیں اور فضیلتیں ہیں۔آج ہم آپ کے ساتھ سورہ الفلق اور سورہ الناس پڑھنے کی فضیلت احادیث کی روشنی میں شیئر کریں گے۔رسول اللہ ﷺ نے حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ سے فرمایا:اے جابرؓپڑھو”قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُبِرَبِّ النَّاسِ“ پھر انہوں نے یہ دونوں سورتیں پڑھیں تو فرمایا ان دونوں کو پڑھا کرو کیونکہ تم ان کی مثل ہر گز نہ پڑھ سکو گے۔
حضرت عامر بن عقبہؓ فرماتے ہیں میں نبی کریم ﷺکے ساتھ حجفہ اور ابواء دو مقامات کے درمیان سے گزر رہا تھا کہ ہمیں شدید آندھی اور تاریکی نے گھیر لیا تو رسول اللہ ﷺ نے سورہ الفلق اور سورہ الناس کے ذریعے پناہ مانگنا شروع کی اور مجھ سے فرمایا:اے عُقبہؓ ان دونوں کے ذریعے پناہ مانگا کرو کسی پناہ چاہنے والے نے اس کی مثل کسی چیز کے وسیلے سے پناہ نہیں مانگی۔
حضرت عائشہؓنے فرمایاکہ: رسول اللہ ﷺ جب بھی رات کے وقت بستر پر آتے تو اپنی ہتھیلیوں کو ملا کران میں پھونکتے اور(قُلْ ھُوَاللہُ أَحَد)،(قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُبِرَبِّ النَّاسِ) پڑھتے،پھراپنی دونوں ہتھیلیوں کو جہاں تک ہو سکتا اپنے جسم پر ملتے،اس کیلئے سر،چہرہ اور جسم کے اگلے حصے سے ابتدا فرماتے،اور یہ عمل تین مرتبہ کرتے۔(بخاری:5017)
اس کے علاوہ اگر آپ اپنے لئے ہمارے دعائے باطن پروگرام میں خاص دعا کروانا چاہتے ہیں تو اپنا نام،اپنی والدہ کا نام اور اپنا مسئلہ ہمیں ان وٹس اپ نمبرز پر Send کریں۔
Female:0306-4151113
Male:0301-0147869