السلام علیکم ناظرین!میاں بیوی کا رشتہ بہت انمول ہوتا ہے۔ یہ رشتہ جتنا نایاب ہوتا ہے اتنا ہی نازک اور کمزور بھی ہوتا ہے۔ جب مرد اور عورت دونوں میاں بیوی کے خوبصورت رشتے میں ایک دوسرے سے جڑتے ہیں تو دونوں کی ایک دوسرے سے خواہشات وابستہ ہوتی ہیں۔ جب دونوں میں سے کوئی ایک بھی اپنے فرائض ادا نہیں کر پاتا تو وہاں سے پھر مسائل بننا شروع ہو جاتے ہیں۔ آج اس معاشرے میں نظر دوڑائیں تو تقریبا ہر گھر میں میاں بیوی کے جھگڑے زبان زد عام ہیں۔ اس وجہ سے دن بدن طلاق کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اگر آپ بھی ان میاں یا بیوی میں سے ایک ہیں اور آپ کے ساتھ بھی یہی مسائل ہیں۔ اور آپ کا رشتہ بھی آپس کی ان بن کی وجہ سے اتنا کمزور ہو چکا ہے جس سے آپ کو اندیشہ ہے کہ کسی بھی پل کسی بھی لمحے یہ رشتہ ٹوٹ سکتا ہے۔ اور آپ چاہتے ہوئے بھی اپنی آزدواجی زندگی کو کامیاب نہیں بنا پا رہے تو میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے کی بے شمار آیات قرآن پاک میں نازل کی گئی ہیں ہم قران پاک کی تلاوت کر تو لیتے ہیں مگر اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے استفادہ حاصل کیسے کریں۔ یہ روحانیت کے ماہرین کی بہترین رہنمائی سے ہی پتہ چلتا ہے۔ اس لیے ہمارے روحانی ماہرین نے قرآن پاک کی رو سے میاں بیوی کے درمیان محبت پیدا کرنے کے لیے وظیفہ تجویز کیا ہے۔ جس کو کرنے سے میاں بیوی میں اس قدر محبت پیدا ہوتی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے بغیر رہ نہیں پاتے ان کی نفرت محبت میں بدل جاتی ہے۔اس وظیفے کو میاں بیوی کے درمیان محبت پیدا کرنے کے لیے کئی بار آزمایا گیا ہے اور ہر بار اس کے بہترین نتائج ظاہر ہوئے۔یہ وظیفہ قرآن کریم کی آیت نمبر 21 کا ہے:(وَمِنْ اٰیَتِہِ اَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ اَزْاَاجًا لِّتَسْکُنُوْٓا عِلَیْھَا وَجَعَلَ بَیْنَکُمْ مُّوَدَّۃً وَّرَحْمَۃً اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیَتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ) ترجمہ اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے تاکہ تم ان کی طرف آرام پاؤ اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت رکھی بے شک اس میں غور و فکر کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔
سورۃروم کا وظیفہ میاں
بیوی میں محبت کے لیے
ناظرین اس آیت مبارکہ کو بعد از نماز عشاء 21 مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف کے ہمراہ تلاوت کر کے کسی میٹھی چیز پر دم کر کے میاں بیوی دونوں یہ دم شدہ چیز کھا لے۔ اس وظیفے کو چند روز کرنے سے ہی انشاء اللہ حیرت انگیز طور پر نفرت کرنے والے شوہر یا بیوی کے رویے میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ اور دونوں میں ایسی کمال کی محبت پیدا ہوگی کہ دوسرے لوگ ان کی مثالیں دیں گے انشاء اللہ۔ یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ بعض اوقات حاسدین میاں بیوی میں ناچاقی پیدا کرنے اور دونوں کو الگ کرنے کے لیے ایسی بندش کروا دیتے ہیں۔ جس سے ان کے درمیان نفرت غلط فہمی اور بغاوت بڑھتی چلی جاتی ہے اور اس معاملے میں کوئی بھی حکمت عملی کامیاب ثابت نہیں ہوتی۔ اس لیے ضروری ہے کہ پہلے اس بندش کو ختم کیا جائے تاکہ حاسدین آپ دونوں میں قائم ہونے والی محبت کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکے۔ لہذا ناظرین ہمارے روحانی ماہرین نے سورۃروم کی اس آیت مبارکہ اور میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے والی متعدد قرآنی آیات کو خاص روحانی کلیات کے تحت اعداد کی صورت میں تحریر کر کے اس کے نقوش تیار کیے۔ اور جب یہ نقوش بندش سے متاثرہ میاں بیوی کے نام منسوب کیے جاتے ہیں تو اس تعویز میں تحریر سورۃروم کی روحانی طاقت میاں بیوی پر کی گئی بندش کو فوری طور پر ختم کر کے انہیں روحانی تحفظ میں لے لیتی ہے۔ اور اپنی محبت کی روحانیت سے دونوں میں ایسی قابل رشک محبت اور عزت پیدا کرتی ہے جسے کوئی بھی حاسد یا دشمن کبھی بھی ختم نہیں کر پاتا۔اور اللہ کے کرم سے اس تعویز میں سورۃروم کی روحانیت میاں بیوی کو ایسی عظیم ترین جوڑی بنا دیتی ہے جس کی خواہش ہر میاں بیوی کو ہوتی ہے۔ لہذا محبت کی روحانیت سے بھرپور سورۃ روم کا یہ تعویذ بطور 1400 روپے ہدیہ یا عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کرنے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ قائم کریں۔
Contrect us:
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869