السلام علیکم ناظرین!سورۃ القاریہ میں 11 اایات ہیں اور یہ سورت مکی ہے۔ سورۃ القاریہ کو کثرت کے ساتھ پڑھتے رہنے سے برائیاں ختم ہو جاتی ہیں اور دل نیک کاموں کی طرف مائل ہوتا ہے۔ اس لیے آج کے موضوع میں ہم اس سورۃکی شان قرآن کریم کی رو سے بیان کریں گے۔ اور یہ بھی بتائیں گے کہ آپ کس طرح اپنی زندگی کے مسائل کا حل قرآن کریم کی اس عظیم ترین سورت سورۃ القاریہ کی بدولت فوری طور پر کر سکتے ہیں۔ قرآن کریم کی اس سورت میں لوگوں کو ایک عظیم حادثے کی طرف اشارہ کر کے متوجہ کیا گیا ہے کہ یہ عظیم حادثہ کیا ہے؟ اس طرح لوگوں کو کسی ہولناک حادثے کے پیش آنے کی خبر سنانے کے لیے تیار کرنے کے بعد دو فقروں میں ان کے سامنے قیامت کا نقشہ پیش کر دیا گیا ہے کہ اس روز تمام لوگ گھبراہٹ میں ادھر ادھر بھاگتے پھریں گے۔ جیسے کہ پروانے روشنی کے گرد بکھرے ہوتے ہیں اور پہاڑ اس طرح ہو جائیں گے جیسے دھن کی ہوئی روئی کے گالے اور اللہ پاک کی عدالت قائم ہوگی۔اور جس کے نیک اعمال زیادہ ہوں گے انہیں جنت کی نعمتیں ملیں گی۔ اور جن کے گناہوں کا پلڑا بھاری ہوگا یا برے اعمال زیادہ ہوں گے انہیں جہنم کی دہکتی ہوئی آگ میں پھینک دیا جائے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کسی شخص نے خواب میں سورۃ القاریہ کو پڑھا تو دلیل ہے کہ قیامت کے دن اس کے نیک اعمال کا ترازو بھاری ہوگا۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ نیک کام میں کوشش کرے گا اور امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ لوگوں کی عزت اور توقیر کرے گا۔

سورۃ القاریہ سے ہر مشکل کا فوری حل


ناظرین سورۃ القاریہ سے مایا ہے کہ لوگوں کی عزت اور توقیر کرے گا۔ ناظرین سورۃ القاریہ سے آپ کی زندگی کے بہت سے مسائل فوری حل ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ اگر آپ کا کوئی ایسا جائز مقصد ہو جو پورا نہ ہو پا رہا ہو یا کوئی کام اٹک گیا ہو تو اس مبارک سورت کو روزانہ سات مرتبہ 41 روز تک پڑھ کر اللہ کے حضور دعا کریں۔اس مبارک سورت کی برکت سے 41 روز میں ہرجائز مقصد پورا ہو جائے گا اور ہر اٹکا ہوا کام باحکم الہی جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا انشاء اللہ۔ ایسے میاں بیوی جن میں بغیر کسی وجہ کے ناچاقی پیدا ہو گئی ہو۔ ایک دوسرے سے بیزار ہو یہاں تک کہ معاملہ طلاق تک پہنچ گیا ہو تو۔اگر ان کا کوئی عزیز چاہتا ہے کہ ان میں آپسی اختلافات دور ہو کے محبت اور الفت پیدا ہو جائے تو سورۃ القاریہ کو مشکمبر اور زعفران کی سیاہی سے ایک سفید کاغذ پر اعداد کی صورت میں لکھ کر اس کا تعویز تیار کر لیں۔اور پھر اس پر سورۃ القاریہ روزانہ تلاوت کر کے دونوں میاں بیوی کا تصور ذہن میں لا کر دم کرتے رہے تو انشاء اللہ عزوجل اس عمل سے جلد ہی ان کے دلوں میں ایک دوسرے کی محبت اور الفت پیدا ہو جائے گی۔ اگر آپ کے بچے یا بچی کو قرآن پاک حفظ نہ ہوتا ہو اور یاد کی ہوئی آیات بھول جاتی ہوں تو اس سورۃ کو روزانہ سات مرتبہ اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف کے ہمراہ پانی پر دم کر کے یہ دم شدہ پانی پلا دیں۔ انشاء اللہ چند دنوں میں ہی ذہن اتنا مضبوط ہوگا کہ بھولا ہوا سبق بھی یاد ا جائے گا۔ یہ عمل کرتے رہنے سے بچے کا دماغ اتنا طاقتور ہو جائے گا کہ ہر آیت ہر بار حرف یاد رہے گی انشاء اللہ۔ اگر لڑکی یا لڑکے کے رشتے میں بار بار رکاوٹ آرہی ہو یا پھر رشتہ ہو کر ٹوٹ جاتا ہو تو والدین کو چاہیے کہ وہ اس سورت مبارک کا تعویذ بتائے گئے طریقے کے مطابق تیار کر کے اسی سورۃ القاریہ کو روزانہ پڑھ کر دم کرتے رہے۔ اور پھر یہ تعویز اس لڑکے یا لڑکی کے گلے میں پہنا دیں تو انشاء اللہ رشتہ بھی ہوگا اور شادی میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ اگر آپ کو تعویذ خود تیار کروانے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو آپ سورۃ القاریہ کا تعویذ ہمارے روحانی سینٹر سے بھی بطور 1400 روپے ہدیہ یا پھر عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کر سکتے ہیں۔تعویز منگوانے کے لیے اسی موضوع کے نیچے دیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

Contrect us:
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869