السلام علیکم ناظرین! بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ہمارے لیے جو سب سے زیادہ قابل عزت و تکریم اور بھلائی کے قابل ہستی ہے وہ والدین کی ذات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت و اطاعت کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے جیسا کہ سورۃ النساء میں اللہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔ ناظرین قرآن کریم نے اللہ کی عبادت کے بعد والدین سے بھلائی کو احسان سے تعبیر کیا ہے۔ اسی لیے ذات باری تعالیٰ نے یہ ارشاد نہیں فرمایا کہ ماں باپ کے ساتھ احسان کرتے وقت ان کی سیرت و کردار کو مدنظر رکھو۔بلکہ غیر مشروط طور پر ان کے ساتھ بھلائی اور حسن سلوک کا حکم ہے۔ ناظرین والدین ہمیں جنم دیتے ہیں اپنی محنت و مشقت کی کمائی ہم پر خرچ کر کے ہماری پرورش کرتے ہیں اور ہمیں جوان کرتے ہیں۔ دکھ درد اور بیماریوں سے ہماری حفاظت کرتے ہیں اور آخری دم تک ہمارے لوازمات پورے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی ہمیشہ ان کے ساتھ بھلائی کریں ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں گے تو انہیں اف تک نہ کہو اور مت چھڑکو اور ان سے عزت کے ساتھ بات چیت کرو۔ ناظرین والدین جب اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو اولاد کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والدین کو بعد میں بھی یاد رکھیں۔ ان کی مغفرت اور آخرت میں اعلیٰ درجات کے لیے دعا مانگتے رہا کریں۔کیونکہ والدین ایسی ہستی ہیں جن کا تدب زندگی احسان نہیں جھکایا جا سکتا۔ حتیٰ کہ ان کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کا ہم پر حق قائم رہتا ہے۔ ہم کلام الہٰی پڑھ کر انہیں بخشیں تاکہ آخرت کی زندگی میں ان کے لیے آسانیاں ہو۔ اس لیے ہم آپ سے والدین کی مغفرت کا ایک بہت ہی مجرب وظیفہ شیئر کریں گے۔ناظرین یہ ایک نہایت قیمتی وظیفہ ہے یہ وظیفہ بتائے گئے طریقے سے پڑھ کر اپنے والدین کی نظر کریں۔ یہ آپ کی طرف سے آپ کے والدین کے لیے ایک انمول تحفہ ہوگا جو روز حشر ان کے لیے باعث مغفرت و نجات ہوگا انشاء اللہ۔ وظیفہ یہ ہے نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھیں اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد 70 مرتبہ اسم اعظم
یَا تَوَّابُ یَا رَحِیْمُ
کی تسبیح کرے اور یہ ساری پڑھائی اپنے والدین کو بخش دے۔ یہ عمل باقاعدگی سے 20 روز تک کریں بفضل ربی اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کی مغفرت فرمائے گا اور خواب میں آپ کو اس کا اشارہ بھی ملے گا انشاء اللہ۔ علاوہ ازیں ہمارے روحانی سینٹر میں ہر جمعے والے دن مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے تلاوت قران کریم اسماء الحسنی اور دیگر پاک کلمات کا بہت بڑی تعداد میں ورد کروا کے مقدس مقامات پر موجود ہمارے سلسلے کے بزرگوں کو ارسال کیا جاتا ہے۔ اور بزرگ ان مرحومین کی بخشش کے لیے وہ ذکر اللہ کے حضور پیش کر کے ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے مرحوم والدین یا کسی مرحوم عزیز کے لیے مقدس مقامات پر ادا ہونے والی دعا میں ان کا نام لے کر خصوصی دعا کروانا چاہتے ہیں تو 1200 بار اسم اعظم سبحان اللہ پڑھ کر مرحومین کا نام اور والدہ کا نام ہمیں سینڈ کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس ذکر کو آپ کے والدین کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی توفیق دے آمین ثم آمین۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Zindagi Ko Jannat Banaya | Ya Baisu Ya Nooru Ka Wazifa | Sab Bimarion Ka Ilaj
جس کا دل گھٹا رہتا ہو،دل کے والو بند ہوں،ٹینشن،اینگزائیٹی،خود کشی کرنے کو دل کرتا ہو،غصہ،جھنجلاہٹ کا شکار رہتا ہو۔راتوں کی نیند چھن گئی ہو،نیند کے لئے گولیاں کھاتے ہوں،ڈراؤنے اور الٹے سیدھے خواب آتے ہوں۔ہائی بلڈ پریشر،دل کے سکون کے لئے،دل نماز،تسبیح کی طرف راغب نہ...
Rishty Ki Bandish Ka Tor | Jadu Ki 8 Alamat | Bandish Torne Ka Naqsh | Bandish Khatam Karne Ka Rohani Ilaj
اگر آپ رشتوں میں بندش کی وجہ سے پریشان ہیں۔آپ کے بچوں کے رشتے نہیں آ رہے اگر آتے ہیں تو بات شروع ہونے پہلے ہی ختم ہو جاتی ہے۔ توآ ج کے موضوع میں ہم آپ کو رشتے کی بندش والے جادو کی 8 علامتیں بتائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ اس کا روحانی علاج بھی شئیر کریں گے۔جادو کے ذریعے کی...
Shohar Ki Mohabbat Aur Tawaja Hasil Karne Ka Amal | Shohar Ko Kabu Karne Ka taweez | Surah Baqarah Ka Naqsh
آج کا موضوع ایسی خواتین کے لئے ہے جو اپنے شوہر کے بدلے ہوئے رویے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ان کے شوہر شادی کے کچھ عرصہ تک بالکل ٹھیک اور بہت اچھے تھے۔ان کی ہر بات مانتے تھے اور ہر خواہش کا احترام کرتے تھے۔ہر کسی کے سامنے بیوی کی عزت و وقار کا خیال رکھتے تھے۔لیکن شادی کے...
Shohar Se Shikayat Ka Rohani Amal | Mian Biwi Main Mohabbat Paida Karne Ka Rohani Ilaj | Husband Wife Love
ناظرین!آج ہم آپ کے ساتھ ایک ایسی خاتون کا ذکر کریں گے۔جس کی شادی کو سات سال گزر چکے تھے۔اس کی شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی تھی جو پہلے سے شادی شدہ تھا۔اور اسکی پہلی شادی کو اٹھارہ سال ہو گئے تھے لیکن پہلی بیوی سے اس کی کوئی اولاد نہیں تھی۔اس کے شوہر نے دوسری شادی اس...
Naaf K Nichly Hisy K Dard Ka Rohani Ilaj | Naaf Ka Ilaj | Surah Shura Ka Taweez
ہمارے روحانی سنٹر میں ایک خاتون کی کال آئی جس نے بتایا کہ اس کے ناف کے نچلے حصے میں شدید درد رہتا ہے اور جس کی وجہ سے اسے قبض کی بھی شدید شکایت رہتی ہے۔بہت سے ڈاکٹری علاج کروائے۔میڈیسن کھانے سے وقتی آرام آجاتا ہے۔لیکن میڈیسن کا اثر ختم ہوتے پھرسے وہی شدید درد شروع ہو...
Rasoolullah (S.A.W) Ki Dua | Beautiful Dua Of Prophet Muhammad (S.A.W) | Islamic Dua
ابو الیسر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا مانگتے تھے:1۔اے اللہ! کسی مکان یا دیوار کے اپنے اوپر گرنے سے میں تیری پناہ مانگتا ہوں۔2۔میں اونچے مقام سے گر پڑنے سے تیری پناہ مانتا ہوں۔3۔میں ڈوبنے،جل جانے اور بہت بوڑھا ہو جانے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔4۔میں تیری پناہ مانتا...
Rizq Mein Kushadgi K Liye Wazifa | Nokri Ke Liye Powerful Amal | Wazifa For Success Kamyabi
ایک صحابیؓ حضور اکرم ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ دنیا نے مجھ سے پیٹھ پھیر لی ہے(یعنی رزق میں برکت نہیں بہت تنگدست ہوں)آپ ﷺ نے فرمایا: کیا وہ تسبیح تمہیں یاد نہیں۔جو تسبیح ہے ملائکہ کی اور جس کی برکت سے روزی دی جاتی ہے۔خلق دنیا آئے گی تیرے پاس ذلیل وخوار...
Period K Doran Hone Wale Shadeed Dard Ka Ilaj | Period Pain Ka Ilaj | Surah Shura Ka Taweez
بہت سی خواتین ایسی ہیں جو پیریڈز کے مسائل کاشکار رہتی ہیں۔کبھی پریڈز کے دوران بہت زیادہ ہوتی ہے اور کبھی کبھی صرف Spot ہی آتا ہے۔اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ تین تین۔چار چار ماہ پیریڈز ہوتے ہی نہیں ہیں۔بعض خواتین ایسی ہیں جنھیں پیریڈز کے دوران بلکہ پیریڈز سٹارٹ ہونے سے...
Hamal Ki Hifazat K Liye Taweez | Miscarriage Se Bachne Ka Wazifa | Taweez For Pregnancy Safe
ایسی خواتین جو حاملہ ہیں اور ان کہ یہ ڈر ہے کہ ان کا حمل ضائع نہ ہو جائے تو ان کے ساتھ زبردست پاور فل عمل شیئر کریں گے۔آپ نے رو زانہ 300 مرتبہ یا خالق،یا باری پڑھنا ہے اور پانی پے دم کر کے پینا ہے۔ اس وظیفے کے ساتھ آپ کو حمل کی حفاظت اور بندش یا جادو کے توڑ کے لئے دو...
Naqsh Ya Hakimu | Ya Hakimu Benefits | Ya Hakimu Ka Wazifa | Isme Azam Ya Hakimu
نقش یَا حَکِیْمُ بے حد رو حانیت کا حامل اور انتہائی پاور فل ہے۔ہمارے سنٹر میں یہ نقوش خاص اوقات میں خاص پڑھائی کر کے تیار کئے جاتے ہیں۔نقش یَا حَکِیْمُ کے بے شمار فائدے ہیں۔لیکن آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھ چند فائدے شئیر کریں گے جیسے کہ:1۔اگر آپ کسی کے دل میں اپنی...
Pait Dard Se Shifa Ka Taweez | Pait Dard Ka Ilaj | Stomach Pain Relief
آج ہم آپ کو پیٹ درد کے گھریلو طریقے سے علاج کے بارے میں بتائیں گے۔ناظرین پیٹ میں ہونے والے درد کی بہت سی علامات اور وجوہات ہو سکتی ہیں۔لہٰذاجن افراد کو پیٹ کا پھولنا،دل متلانا،کھٹے ڈکار آنا،قبض،اپھارہ اور لوز موشن جیسی شکایات رہتی ہیں۔اب ان سب سے نجات ملے گی۔ناظرین...
Pahar Jaise Pareshani Minto Mein Khatam | Mushkil Door Karne Ka Amal | Ya Hayyu Ya Qayyum Ka Wazifa
اگر آپ شدید پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ایک کے بعد ایک مصیبت آپ کی زندگی میں آرہی ہے۔کارو بار اور رزق کی تنگی میں گھرے ہوئے ہیں۔کہیں سے بھی مدد کی کوئی امید نظر نہیں آرہی۔تو اب ا ٓپ کو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں۔آپ نے روزانہ نماز فجر کے بعد یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ کو...