السلام علیکم ناظرین! بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ہمارے لیے جو سب سے زیادہ قابل عزت و تکریم اور بھلائی کے قابل ہستی ہے وہ والدین کی ذات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت و اطاعت کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے جیسا کہ سورۃ النساء میں اللہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔ ناظرین قرآن کریم نے اللہ کی عبادت کے بعد والدین سے بھلائی کو احسان سے تعبیر کیا ہے۔ اسی لیے ذات باری تعالیٰ نے یہ ارشاد نہیں فرمایا کہ ماں باپ کے ساتھ احسان کرتے وقت ان کی سیرت و کردار کو مدنظر رکھو۔بلکہ غیر مشروط طور پر ان کے ساتھ بھلائی اور حسن سلوک کا حکم ہے۔ ناظرین والدین ہمیں جنم دیتے ہیں اپنی محنت و مشقت کی کمائی ہم پر خرچ کر کے ہماری پرورش کرتے ہیں اور ہمیں جوان کرتے ہیں۔ دکھ درد اور بیماریوں سے ہماری حفاظت کرتے ہیں اور آخری دم تک ہمارے لوازمات پورے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی ہمیشہ ان کے ساتھ بھلائی کریں ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں گے تو انہیں اف تک نہ کہو اور مت چھڑکو اور ان سے عزت کے ساتھ بات چیت کرو۔ ناظرین والدین جب اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو اولاد کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والدین کو بعد میں بھی یاد رکھیں۔ ان کی مغفرت اور آخرت میں اعلیٰ درجات کے لیے دعا مانگتے رہا کریں۔کیونکہ والدین ایسی ہستی ہیں جن کا تدب زندگی احسان نہیں جھکایا جا سکتا۔ حتیٰ کہ ان کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کا ہم پر حق قائم رہتا ہے۔ ہم کلام الہٰی پڑھ کر انہیں بخشیں تاکہ آخرت کی زندگی میں ان کے لیے آسانیاں ہو۔ اس لیے ہم آپ سے والدین کی مغفرت کا ایک بہت ہی مجرب وظیفہ شیئر کریں گے۔ناظرین یہ ایک نہایت قیمتی وظیفہ ہے یہ وظیفہ بتائے گئے طریقے سے پڑھ کر اپنے والدین کی نظر کریں۔ یہ آپ کی طرف سے آپ کے والدین کے لیے ایک انمول تحفہ ہوگا جو روز حشر ان کے لیے باعث مغفرت و نجات ہوگا انشاء اللہ۔ وظیفہ یہ ہے نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھیں اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد 70 مرتبہ اسم اعظم
یَا تَوَّابُ یَا رَحِیْمُ
کی تسبیح کرے اور یہ ساری پڑھائی اپنے والدین کو بخش دے۔ یہ عمل باقاعدگی سے 20 روز تک کریں بفضل ربی اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کی مغفرت فرمائے گا اور خواب میں آپ کو اس کا اشارہ بھی ملے گا انشاء اللہ۔ علاوہ ازیں ہمارے روحانی سینٹر میں ہر جمعے والے دن مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے تلاوت قران کریم اسماء الحسنی اور دیگر پاک کلمات کا بہت بڑی تعداد میں ورد کروا کے مقدس مقامات پر موجود ہمارے سلسلے کے بزرگوں کو ارسال کیا جاتا ہے۔ اور بزرگ ان مرحومین کی بخشش کے لیے وہ ذکر اللہ کے حضور پیش کر کے ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے مرحوم والدین یا کسی مرحوم عزیز کے لیے مقدس مقامات پر ادا ہونے والی دعا میں ان کا نام لے کر خصوصی دعا کروانا چاہتے ہیں تو 1200 بار اسم اعظم سبحان اللہ پڑھ کر مرحومین کا نام اور والدہ کا نام ہمیں سینڈ کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس ذکر کو آپ کے والدین کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی توفیق دے آمین ثم آمین۔
Female: 0306-4151113
Male: 0301-0147869
Related Post
Surah Baqra Ki Akhri 10 Ayat Ka Wazifa | Har Qisam Ki Bandish,Jadu Ka Fori Tor | Asaib Ka Rohani Ilaj
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ پر نظر بد یا جادو ہے یا ایسا لگتا ہے کہ گھر میں کوئی آسیب یا جنات ہیں تو ایسی صورت میں آپ کو چاہئے کہ سورہ البقرہ کی آخری دس آیات کی روزانہ تلاوت کیا کریں۔انشاء اللہ ہر قسم کے سفلی جادو،بندش اور آسیب و جنات سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ حاصل ہو...
Har Qisam K Shitani Asrat Ko Khatam Karne Ka Naqsh | Jadu Jinnat Ka Rohani Ilaj | Allah Samad Ka Wazifa
اگر آپ پر کسی بھی قسم کے بد اثرات ہیں۔جیسے کہ کسی بھی کام میں دل نہ لگتا ہو۔دل و دماغ میں ایک عجیب سی بے چینی محسوس ہونا۔گھر میں دل نہ لگنا۔باہر تو آپ خوش رہتے ہیں۔لیکن گھر آتے ہی موڈ کا خراب ہو جانا۔اگر آپ میں سے کوئی بھی ان کیفیات کا شکا رہے تواسے چاہئے کہ اللہ...
Har Musibat Se Nijat K Liye Wazifa | Mushkil Asan Karne Ka Amal | Surah Baqra Ka Naqsh
اگر آپ کسی مصیبت میں ہیں اور آپ کو اس کا کوئی حل نظر نہ آرہا ہو۔کوئی جائز مقصد پورا نا ہو راہاہو اور کوشش کرنے کے باوجود بھی ناکامی کا سامنا ہو تو پریشان نہ ہوں۔بلکہ ہم آ پ کو بتائیں گے اگر آپ کی زندگی کی پریشانی،ٹینشن ایسی مشکلیں جو آپ کی زندگی کاحصہ بن گئی ہیں۔تو...
Ghar Ko Jannat Banane Ka Amal | Gurbat Aur Tangdasti Se Nijat Ka Wazifa | How To Make Home Peaceful
اگرآپ اس وجہ سے پریشا ن ہیں کہ گھر میں برکت اور خوشحالی کیسے آئے؟اور ہر وقت کے لڑائی جھگڑے کیسے ختم ہوں؟۔کیونکہ جب گھر میں خوشحالی اور برکت آجاتی ہے تو انسان کی زندگی پر سکون اورخوشیوں بھری ہو جاتی ہے اورگھر سے لڑائی جھگڑے ختم ہو جاتے ہیں۔آج کے موضوع میں ہم جو عمل آپ...
Purani Se Purani Bandish Ka Tor Sirf 7 Din Mein | Bandish Khatam Karne Ka Amal | Surah Baqra Ka Naqsh
اگر آپ پر بہت سخت بندش ہے اور آپ کا کوئی کام نہیں ہوتا۔جبکہ دوسرا کوئی وہی کام کرے تو اس کا کام فوراً ہو جاتا ہے۔آپ نے بہت سے توڑ کروائے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔تو اب آپ پریشان نہ ہوں۔ایسی صورت میں آپ کو دو نقش دئے جائیں گے۔ایک نقش سورہ البقرہ کا ہے جو ہرقسم کی بندش...
Surah Alam Nashrah Parhne Ka Mojzati Kamalat | Puri Zindagi Rahat Aur Sukoon Mily Ga | Isme Azam/Wazifa
سورہ الم نشرح بے حد روحانیت کی حامل ہے۔اس کے بے شمار فیض و برکات ہیں۔زندگی کی پریشانیوں اور الجھنوں سے نجات کے لئے سورہ الم نشرح نہایت ہی مجرب ہے۔سورہ الم نشرح کو روزانہ 21 مرتبہ پڑھنے سے مال و دولت میں اضافہ ہو گا،عزت میں اضافہ ہو گا۔آپ اور آپ کی فیملی ہر طرح کی...
Ek Raat Mein Hamal Thaharne Ka Amal | Surah Yaseen Ka Wazifa | Inshallah Aulad Ki Khushkhabri Mile Gi
آج کا موضوع ایسے افراد کے لئے ہے جو اولاد کی نعمت سے محروم ہیں۔ اور عرصہ دراز سے بہت سے علاج کروانے پربھی اولاد کی نعمت سے گود خالی ہے توان کے لئے ایک زبردست عمل بتائیں۔آپ نے ایک سرخ انار لینا ہے اور اس کو چار ٹکڑوں میں اس طرح کاٹ لیں کے انار کا نیچے والا حصہ ساتھ جڑا...
Surah Araf Ki Ayat Ka Wazifa | Dukan Par Gahak Ka Rashi | Tankha Mein Izafa K Liye Wazifa
ایسے افراد جو اپنے کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں۔کارو بار توہے لیکن چلتا نہیں ہے۔دکان ہے لیکن گاہک نہیں آتے اگر آتے بھی ہیں تو بہت کم آتے ہیں۔اوروہ اس سوچ میں مبتلا ہیں کہ کسطرح اپنے کارو بار کو بڑھائیں یا ایسا کیا کریں کے ان کی دکان پر گاہکوں کا رش لگ جائے۔ا ب آپ کو...
Khawateen K Liye Khas Wazifa | Bal Lamby,Ghany Sirf 12 Din Mein | Balon Ko Lamba Karne Ka Wazifa
آج کا موضوع ایسی خواتین کے لئے ہے جو اپنے کمزور اور گرتے بالوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔بہت سے گھریلو ٹوٹکے اور ریمیڈیز استعمال کر کے دیکھ لئے۔لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔تو ان کے ساتھ ایک زبردست پاور فل روحانی عمل شئیر کریں گے۔آپ نے کسی برتن میں اتنا پانی لینا ہے جس سے...
Aqwal Imam Raza (A.S) | Achi Sehat Ka Raaz | Tamam Bimariyon Se Nijat Ka Taweez
آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھامام رضا ؑ کے اقوال مبارکہ شئیر کریں گے جن پر عمل کرنے سے بیماریوں سے فوری شفا عطا ہو گی انشاء اللہ۔جیسا کہ امام رضاؑ نے فرمایا۔انسان کے جسم میں ایک رگ ہے جس کا نام عشا ہے۔جب کوئی رات کو کھانا نہیں کھاتا اور پانی نہیں پیتا تو وہ رگ بد دعا...
Surah Anaam Ko 7 Bar Parhne Ka Wazifa | Mahboob Aap Ki Mohabat Mein Pagal | Ruthy Hua Maan Jai Gy
اگر آپ کسی کے دل میں اپنے لئے محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں یا آپ کا کوئی اپنا روٹھ گیا ہے اور آپ اسے منانا چاہتے ہیں۔ یا یہ چاہتے ہیں کہ وہ آپ کا عذر قبول کر لے اور آپ سے ناراضگی ختم کر دے تواب آپکو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ہم آپ کو ایسا زبردست قرآنی عمل بتائیں گے۔جس کی...
Ya Saburu Ko 100 Bar Parhny Ka Wazifa | Dushman Ki Zuban Ko Tala Lagane Ka Amal | Wazifa For Enemy Protection
اگر آپ کا کوئی دشمن ہے جو آپ کوبہت تنگ کرتا ہے۔آپ کے خلاف بولتا ہے۔ہر وقت لڑائی جھگڑا کرتا ہے۔آپ کو نیچا دکھانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے اور آپ کو نقصان پہچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔تو آج کے موضوع میں آپ کے ساتھ ایسا زبردست وظیفہ شئیر کریں گے...