السلام علیکم ناظرین! بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ہمارے لیے جو سب سے زیادہ قابل عزت و تکریم اور بھلائی کے قابل ہستی ہے وہ والدین کی ذات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت و اطاعت کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے جیسا کہ سورۃ النساء میں اللہ باری تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو۔ ناظرین قرآن کریم نے اللہ کی عبادت کے بعد والدین سے بھلائی کو احسان سے تعبیر کیا ہے۔ اسی لیے ذات باری تعالیٰ نے یہ ارشاد نہیں فرمایا کہ ماں باپ کے ساتھ احسان کرتے وقت ان کی سیرت و کردار کو  مدنظر رکھو۔بلکہ غیر مشروط طور پر ان کے ساتھ بھلائی اور حسن سلوک کا حکم ہے۔ ناظرین والدین ہمیں جنم دیتے ہیں اپنی محنت و مشقت کی کمائی ہم پر خرچ کر کے ہماری پرورش کرتے ہیں اور ہمیں جوان کرتے ہیں۔ دکھ درد اور بیماریوں سے ہماری حفاظت کرتے ہیں اور آخری دم تک ہمارے لوازمات پورے کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی ہمیشہ ان کے ساتھ بھلائی کریں ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں گے تو انہیں اف تک نہ کہو اور مت چھڑکو اور ان سے عزت کے ساتھ بات چیت کرو۔ ناظرین والدین جب اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو اولاد کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والدین کو بعد میں بھی یاد رکھیں۔ ان کی مغفرت اور آخرت میں اعلیٰ درجات کے لیے دعا مانگتے رہا کریں۔کیونکہ والدین ایسی ہستی ہیں جن کا تدب زندگی احسان نہیں جھکایا جا سکتا۔ حتیٰ کہ ان کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کا ہم پر حق قائم رہتا ہے۔ ہم کلام الہٰی پڑھ کر انہیں بخشیں تاکہ آخرت کی زندگی میں ان کے لیے آسانیاں ہو۔ اس لیے ہم آپ سے والدین کی مغفرت کا ایک بہت ہی مجرب وظیفہ شیئر کریں گے۔ناظرین یہ ایک نہایت قیمتی وظیفہ ہے یہ وظیفہ بتائے گئے طریقے سے پڑھ کر اپنے والدین کی نظر کریں۔ یہ آپ کی طرف سے آپ کے والدین کے لیے ایک انمول تحفہ ہوگا جو روز حشر ان کے لیے باعث مغفرت و نجات ہوگا انشاء اللہ۔ وظیفہ یہ ہے نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھیں اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد 70 مرتبہ اسم اعظم

یَا تَوَّابُ یَا رَحِیْمُ

کی تسبیح کرے اور یہ ساری پڑھائی اپنے والدین کو بخش دے۔ یہ عمل باقاعدگی سے 20 روز تک کریں بفضل ربی اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کی مغفرت فرمائے گا اور خواب میں آپ کو اس کا اشارہ بھی ملے گا انشاء اللہ۔ علاوہ ازیں ہمارے روحانی سینٹر میں ہر جمعے والے دن مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے تلاوت قران کریم اسماء الحسنی اور دیگر پاک کلمات کا بہت بڑی تعداد میں ورد کروا کے مقدس مقامات پر موجود ہمارے سلسلے کے بزرگوں کو ارسال کیا جاتا ہے۔ اور بزرگ ان مرحومین کی بخشش کے لیے وہ ذکر اللہ کے حضور پیش کر کے ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے مرحوم والدین یا کسی مرحوم عزیز کے لیے مقدس مقامات پر ادا ہونے والی دعا میں ان کا نام لے کر خصوصی دعا کروانا چاہتے ہیں تو 1200 بار اسم اعظم سبحان اللہ پڑھ کر مرحومین کا نام اور والدہ کا نام ہمیں سینڈ کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس ذکر کو آپ کے والدین کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی توفیق دے آمین ثم آمین۔

Female: 0306-4151113

Male: 0301-0147869

Related Post

Allah Asmad Se Bari Se Bari Preshani Khatam

Allah Asmad Se Bari Se Bari Preshani Khatam

اللّٰہُ الصَّمدُپڑھنے کے بے شمار فوائد و برکات ہیں۔اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ اس کے کاروبار میں وسعت اور کشادگی ہو تو اسے چاہئے کہ اللّٰہُ الصَّمدُ کو روزانہ 1000 مرتبہ پڑھے۔دولت کی بارش ہو گی اور کبھی بھی جیب خالی نہ ہوگی انشاء اللہ۔سکون قلب کے لئے اللّٰہُ الصَّمدُ کو...

Dant Dard Ki Dua in Quran

Dant Dard Ki Dua in Quran

اگر کسی کے دانت میں شدید درد ہو اور درد سے نجات نہ مل رہی ہو تو اسے چاہئے کہ سورہ یٰسین یہ آیت”سَلٰم’‘ قَوْلًامِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ “ سات مرتبہ پڑھ کر اپنی انگلی پر دم کر کے دانتوں پر ملے۔درد چاہے کتنا بھی شدید ہو فوری آرام آجائے گا انشاء اللہ۔اس کے علاوہ اس آیت...

BEST SURAH FOR PREGNANCY

BEST SURAH FOR PREGNANCY

اس سے پہلے ہم آپ کے ساتھ حمل کے پہلے مہینے میں پڑھی جانے والی سورہ مبارک شیئر کر چکے ہیں۔جس کا لنک آپ کو اس موضوع کی ڈسکرپشن میں مل جائیگا۔آج ہم آپ کے ساتھ حمل کے دوسرے مہینے میں پڑھی جانے والی سورہ شیئر کریں گے۔حمل کا دوسرا مہینہ شروع ہوتے ہی آپ نے روزانہ ایک مرتبہ...

Buri Aadat Se Bachne Ka Wazifa

Buri Aadat Se Bachne Ka Wazifa

اگر آپ کا کوئی عزیز بری عادات کا شکار ہے یا ایسی خو اتین جن کے شوہر نشے جوئے یا دوسری عورتوں کے ساتھ تعلقات جیسی بری عادات میں مبتلاہیں۔جس کی وجہ سے معاملات اس قدر معاملات خراب ہو گئے ہیں کہ گھر میں ہر وقت میدان جنگ کی صورت حال رہتی ہے۔شوہر کی ہر قسم کی بری عادات سے...

Best Surah During Pregnacy

Best Surah During Pregnacy

اس سے پہلے ہم آپ کے ساتھ حمل کے پہلے اور دوسرے مہینے میں پڑھی جانے والی سورہ مبارکہ شیئر کر چکے ہیں۔آج کے موضوع میں ہم آپ کے ساتھ حمل کے تیسرے مہینے میں پڑھی جانے والی سورہ شیئر کریں گے۔حمل کا تیسرا مہینہ سٹارٹ ہوتے ہی آپ نے سورہ محمد کو ایک مرتبہ پڑھ کر پانی پہ دم کر...

Chehre Ke Dagh Dhabbon Ka Rohani Ilaj

Chehre Ke Dagh Dhabbon Ka Rohani Ilaj

اگر آپ کے چہرے پر داغ دھبے اور دانے ہیں۔اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ بالکل صا ف شفاف اور روشن ہو جائے تو بہت ہی آسان سا وظیفہ آج آپ کے ساتھ شیئر کریں گے۔اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام ہے یا رَقِیْبُ۔جب بھی آپ منہ دھوئیں یا رَقِیْبُ پڑھیں۔اور جب تک منہ دھوتے رہیں یا...

Bimari Mein allah Ki Tareef Karna

Bimari Mein allah Ki Tareef Karna

اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْ حَمُ الرّٰحِمِیْنَ۔(ترجمہ)بے شک،مجھے تکلیف پہنچی ہے اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم والا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جب بندہ بیمار ہوتا ہے تواللہ تعالیٰ اس کی طرف دو فرشتے بھیجتاہے اور فرماتا ہے کہ دیکھتے رہو وہ ان...

Daily Dua every Muslim

Daily Dua every Muslim

حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ حضورنبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ: اللہ تعالیٰ نے ایک نور کا دریا پیدا فرمایا ہے۔جس کے ارد گرد نورانی ملائکہ نور کے پہاڑ پر اپنے ہاتھوں میں نور کے مٹکے لئے ہوئے (یہ) تسبیح بیان کرتے ہیں۔”سُبْحَانَ ذِیْ الْمُلْکِ وَالْمَلَکُوْتِ،سُبْحَانَ ذِیْ...

Dua During Pregnancy

Dua During Pregnancy

اس سے پہلے ہم آپ کے ساتھ حمل کے پہلے مہینے سے آٹھویں مہینے میں کی جانے والی دعائیں شیئر کر چکے ہیں۔جس کے لنکس آپ کو اس موضوع کی ڈسکرپشن میں مل جائیں گے۔آج آپ کے حمل کے نویں مہینے میں کی جانے والی دعا شیئر کریں گے۔Pregnancy کاth 9 month سٹارٹ ہوتے ہی آپ نے یہ دعا پڑھنی...

Apni Baat manwane Ka Wazifa

Apni Baat manwane Ka Wazifa

اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہر کوئی آپ کی بات مانے۔جیسا آپ چاہیں ویسا ہی ہو۔سب آپ کی عزت کریں اور آپ کی بات کو اہمیت دیں توآج آپ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام شیئر کریں گے۔جس سے بھی آپ اپنی بات منوانا چاہتے ہیں اس سے پہلے آپ نے اول و آخر درود پاک پڑھنا ہے اور 11 مرتبہ یا...

Quran Recitations for Pregnant Woman and Baby

Quran Recitations for Pregnant Woman and Baby

اس سے پہلے ہم آپ کے ساتھ حمل کے دوران کیے جانے والے وظائف اور دعائیں شیئر کر چکے ہیں۔آج کے موضوع میں ہم حمل کے پہلے مہینے میں پڑھی جانے والی سورہ شیئر کریں گے۔حمل کا پہلا مہینہ سٹارٹ ہوتے ہی آپ نے سورہ مریم کی تلاوت کرنی ہے۔روزانہ ایک مرتبہ سورہ المریم پڑھ کر پانی پہ...

Jawan Dikhne Ke Liye Kya Kare

Jawan Dikhne Ke Liye Kya Kare

ہر خاتون کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی عمر سے کم نظر آئے۔تو آج کے موضوع میں آپ کی یہ خواہش پوری ہو گی۔اگر آپ کا رنگ دبا ہو ا ہے،چہرے پر دانے نکلتے ہیں۔چہرے پر جھریاں ہیں یا پھر فائن لائنز آپ کے چہرے پر واضح دکھائی دیتی ہیں۔اگر آپ کے چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح ہو...