عالم برزخ یعنی عالم دنیا کے ہر ایک نیک و بد عمل کے اشکال عالم برزخ میں ظاہر ہوں گے۔ حضور اکرم ﷺ کو وہ اشکال اس طرح دکھلائی گئیں۔عالم برزخ کی شکل (1): ایک مقام پر حضور ﷺ نے ملا حظہ فرمایا کہ ایک بد نصیب قوم سخت تکالیف میں مبتلا ہے،انہیں زمین پر چت لٹا رکھا ہے اور ان کے سروں کو بڑے بڑے وزنی پتھروں سے کچلا جاتا ہے،ادھر سر کچلا گیا،ادھر فوراً صحیح وسالم ہو گیا،پھر کچل دیا گیا،بدستور یہی حالت چلی جاتی ہے،اس کا سلسلہ زرا بند نہیں ہوتا،اس حالت کو دیکھ کر بہت افسوس کے ساتھ حضرت ﷺ نے فرمایا،جبرائیل یہ کون بدنصیب لوگ ہیں،انہیں یہ سزا کیوں دی جارہی ہے۔جبرائیل ؑ نے عرض کیا حضرت یہ وہ لوگ ہیں جو نمازپانچ وقت کی نہیں پڑھتے تھے،جمعہ اور جماعت کے لئے مسجد میں نہیں آتے تھے یا رکوع و سجود پوری طرح نہیں کرتے تھے،جو سر خدا کے سامنے نہیں جھکتا وہی سر یہاں کچلا جارہا ہے۔عالم برزخ کی شکل(2):کچھ لوگ ننگے دھڑ کے کھڑے ہیں،صرف ان کے ستر اور شرم گاہ پر دھجیاں سی پڑی نظر آتی ہیں،اس حالت میں ان کی یہ کیفیت ہے کہ دوزخ کے جنگل کی گھاس،کانٹے،پتھر،انگار،سب کچھ کھا جاتے ہیں مگر پیٹ نہیں بھرتا،اس حالت کو ملا حظہ فرما کر آپ نے پوچھا،جبرائیل ؑ یہ کون لوگ ہیں اور کس عمل کی ان کو یہ سزا مل رہی ہے؟جبرائیل ؑنے عرض کی حضور یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے مال کی زکوٰۃ نہیں دیا کرتے تھے،زکوٰۃ کا مال دینے کی چیز نہ دے کر آپ ہی کھا لیا کرتے تھے،اس کی سزا میں کنکر،پتھر،انگارے جو ان کے کھانے کی چیز نہیں ہیں کھلا ئی جارہی ہیں سچ ہیں ”جیسی کرنی ویسی بھرنی“ہماری آج کی وڈیو آپ کو کیسی لگی کو منٹ بوکس میں ضرور بتائیں۔اس کے علاوہ ہمارے روحانی سنٹر میں ہر قسم کے مسائل کے حل کے لئے قرآنی آیات کے نقش بھی تیار کئے جاتے ہیں اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female:0306-4151113
Male:0301-0147869